چین کے دارالحکومت بیجنگ اور شمالی علاقوں میں جاری شدید بارشوں نے خوفناک تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں اب تک 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ 80 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی چین کے کئی علاقوں میں رواں ہفتے شدید بارشیں ہوئیں، جنہوں نے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا۔

بیجنگ کے شمال مشرقی ضلع "می یُن" میں سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ بارشوں کے نتیجے میں متعدد سڑکیں تباہ ہوگئیں اور 130 سے زائد دیہات بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمی الرٹس اور وارننگز پر عمل کریں اور خطرناک علاقوں کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔

چینی صدر شی جن پنگ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے ہنگامی منصوبہ بندی کی جائے اور متاثرہ علاقوں میں فوری انخلاء کو یقینی بنایا جائے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مون سون کا پانچواں اسپیل,گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد:این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسی آپریشن سینٹر نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔گلگت بلتستان میں گلگت، اسکردو، ہنزہ اور شگر کے علاقوں 28 تا 31 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے. اس دوران کشمیر میں مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے پیش نظر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔وادی چترال، بونی اور ریشن کے علاقوں میں ممکنہ بارش اور گلیشرز کے پگھلنے کے باعث دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ بارشوں کے پیش نظر مظفرآباد اور باغ کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔این ڈی ایم اے کی تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال کے پیش نظر پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔ تمام ادارے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اہلکار، مشینری اور ریسکیو ٹیمیں تیار رکھیں۔مقامی انتظامیہ اور پی ڈی ایم ایز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور بروقت اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • بیجنگ میں تباہ کن بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 30 افراد ہلاک، ہزاروں نقل مکانی پر مجبور
  • بارشوں کا نیا سلسلہ ،این ڈی ایم اے کا ممکنہ موسمی صورتحال پر الرٹ جاری
  • مون سون کا پانچواں اسپیل,گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ جاری
  • چترال: بارش اور گلیشیئر پگھلنے سے دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافہ متوقع
  • لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، مزید بادل برسنے کی پیشگوئی
  • گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا امکان، سیلاب کا الرٹ بھی جاری
  • کراچی، سی ٹی ڈی کا حساس ادارے کے ہمراہ دہشت گردوں کے خلاف چھاپہ، تین دہشت گرد ہلاک
  • کل سے مون سون کا نیا اسپیل، شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال کی پیشگوئی
  • ملائیشیا میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ، وزیراعظم انور ابراہیم کے استعفے کا مطالبہ