چین کے دارالحکومت بیجنگ اور اس کے گردونواح میں جاری شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق، سب سے زیادہ ہلاکتیں شہر کے پہاڑی شمالی اضلاع میں ہوئیں، جن میں می یون (Miyun) میں 28 اور یان چھنگ (Yanqing) میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

Beijing faces torrential rains as Typhoon Doksuri remnants sweep through the city, resulting in the heaviest rainfall this year.

Over 31,000 people had to evacuate their homes for safety. Stay safe everyone! #BeijingRain #TyphoonDoksuri pic.twitter.com/23IQm8Nz3s

— Tiger News Report (@TigerRepor) July 31, 2023

چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا (Xinhua) نے اطلاع دی ہے کہ ہفتے کے اختتام پر شروع ہونے والی موسلادھار بارشیں پیر کو شدت اختیار کر گئیں، جن کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں کے بند ٹوٹنے اور سڑکوں کے بہہ جانے کے واقعات پیش آئے۔

یہ بھی پڑھیں:چین: سیلابی ریلے میں بہتے شخص کو لمحوں میں بچانے کی ویڈیو وائرل

بیجنگ کے شمالی علاقوں میں بارش کا حجم 543 ملی میٹر (21.3 انچ) تک ریکارڈ کیا گیا۔

بیجنگ کی میونسپل فلڈ کنٹرول ہیڈکوارٹرز کے مطابق، بارشوں کا تازہ سلسلہ پیر کی شب تک 30 قیمتی جانیں لے چکا ہے۔

چین کے قومی نشریاتی ادارے CCTV کے مطابق، بیجنگ میں 80,000 سے زائد افراد کو متاثرہ علاقوں سے منتقل کیا جا چکا ہے، جب کہ 136 دیہات میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو چکی ہے۔

متاثرہ علاقوں میں خطرے کی گھنٹی

حکام نے می یون کے دیہی علاقے میں واقع ذخیرہ آب (reservoir) سے پانی چھوڑنے کا حکم دیا ہے، جو 1959 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ قریبی ندیوں کے کنارے آباد لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر چلے جائیں، کیونکہ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔

منگل کے روز بیجنگ میں بارش کی شدت مزید بڑھنے کی توقع ہے، بعض علاقوں میں 300 ملی میٹر (11.8 انچ) تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

صدر شی جن پنگ کا ہنگامی حکم

چینی صدر شی جن پنگ نے پیر کی رات تمام اداروں کو ریسکیو اور تلاش کے کاموں میں تیزی لانے کا حکم دیا ہے تاکہ مزید جانی نقصان کو روکا جا سکے۔

حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اسکول بند کر دیے ہیں، تعمیراتی کام، سیاحت اور دیگر سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔

طاشی تون میں تباہی کا منظر

بیجنگ سے 100 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع طاشی تون (Taishitun) قصبے میں پیر کے روز سڑکیں کیچڑ اور پانی سے ڈھک چکی تھیں، درخت جڑوں سمیت اکھڑ گئے تھے اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔

ایک مقامی رہائشی ژوانگ ژی لن نے بتایا کہ ’سیلاب اچانک اور بہت تیزی سے آیا، پلک جھپکنے میں سارا علاقہ پانی سے بھر گیا‘۔

ہیبی صوبے میں بھی جانی نقصان

اس سے قبل پیر کو ہیبی (Hebei) صوبے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چار افراد ہلاک اور آٹھ لاپتہ ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ یہ صوبہ بیجنگ کے جنوب میں واقع ہے اور بارشوں کے تازہ سلسلے سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بیجنگ بیجنگ بارشیں سیلاب لینڈ سلائڈنگ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سیلاب لینڈ سلائڈنگ

پڑھیں:

مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے