فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث آنے والے سیلاب سے 30 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
منیلا(انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک اور 7لاپتہ ہو گئے ہیں۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) نے بتایا کہ فلپائن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک اور 7لاپتہ ہیں جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
این ڈی آر آر ایم سی کے مطابق، ملک بھر میں 14 لاکھ 60 ہزار خاندان متاثر ہوئے ہیں۔آفس آف سول ڈیفنس نے اطلاع دی کہ 88 شہروں اور قصبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے تاکہ ہنگامی ردعمل کو تیز اور ضروری وسائل تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔
اگرچہ طوفان ویفا، فرانسسکو اور کو-مے فلپائن سے گزر چکے ہیں لیکن ریاستی موسمیاتی ادارے نے ہفتے کو خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں لوزون جزیرے کے مختلف حصوں میں مزید بارش متوقع ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نائجیریا: شادی کی بس المناک حادثے کا شکار، 19 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شمالی نائجیریا میں شادی کی تقریب میں شریک ایک بس دریا میں گرنے سے کم از کم 19 خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے، یہ بات ایک یونین اہلکار اور مقامی رہائشیوں نے اتوار کو بتائی۔
عالمی خبر ایجنسی کے مطابق نیشنل یونین آف روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز کے اہلکار ابوبکر محمد نے بتایا کہ ڈرائیور نے ہفتہ کی شام ایک ایسے پل پر بس روکی تھی جو جزوی طور پر منہدم ہوچکا تھا، لیکن بس پیچھے کی طرف لڑھک کر دریا میں جاگری۔
اہلکار نے بتایا کہ یہ بس دلہن کو اس کے نئے شوہر کے گھر لے جانے والے قافلے کا حصہ تھی اور حادثہ زمفارا ریاست کے گاؤں “فَس” کے قریب پیش آیا۔ شبہ ہے کہ ڈرائیور ہینڈ بریک لگانا بھول گیا تھا۔
بس کا رخ پڑوسی ریاست کبی کے شہر جیگا کی طرف تھا۔ فَس گاؤں کے رہائشیوں نے بھی خواتین اور بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
خیال رہے کہ نائجیریا میں خستہ حال سڑکوں پر ٹریفک حادثات عام ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 9,570 حادثات میں 5,421 اموات ریکارڈ کی گئیں۔