UrduPoint:
2026-07-24@06:56:43 GMT

اسرائیل کے حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT

اسرائیل کے حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف

تہران ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی 2025ء ) گزشتہ ماہ ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران اسرائیل کے حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔ ایرانی نیوزایجنسی کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان گذشتہ ماہ تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے کے دوران زخمی ہوئے تھے، یہ حملہ ایران کی اعلی سکیورٹی کونسل کے اجلاس کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا، 16 جون کو ہونے والے اس حملے میں صدر پزشکیان کی ٹانگ پر معمولی زخم آئے۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں ایران کی تینوں اہم ریاستی طاقتوں کے سربراہان اور اعلی حکومتی عہدیدار شریک تھے، ایرانی حکام حملے کے فوری بعد ہنگامی راہداری کے ذریعے عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوئے، یہ راہداری پہلے سے ایسے کسی ہنگامی موقع کے لیے تیار کی گئی تھی اور عہدیدار اجلاس کے وقت عمارت کی نچلی منزلوں میں موجود تھے، اسرائیل کو اجلاس کی تفصیلات تک درست رسائی حاصل ہونا ممکنہ داخلی جاسوسی کی طرف اشارہ کرتا ہے، جس پر ایرانی حکام نے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی اس انداز میں کی گئی تھی کہ یہ حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصر اللہ کے خلاف ہونے والی ایک کارروائی سے مشابہ ہو، حملے کے دوران 6 بم یا میزائل داغے گئے، جن کا ہدف عمارت کی داخلی و خارجی راہ داریاں تھیں تاکہ فرار کے راستے مسدود کیے جا سکیں اور اندر موجود افراد کو ہوا کی فراہمی منقطع ہو جائے، دھماکوں کے بعد عمارت میں بجلی بھی منقطع ہو گئی، تاہم اہلکار ایمرجنسی راستے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔                                              .

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی