دُھند اور موسم کا فائدہ اُٹھا کر مراکش سے تیرتے ہوئے 54 بچے اسپین پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
ایک غیر معمولی واقعے میں کم از کم 54 بچوں اور 30 بالغ افراد مراکش سے تیر کر سرحد عبور کرتے ہوئے اسپین کے شمالی افریقی خود مختار شہر سیئوٹا پہنچ گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان افراد نے موسم کا بھرپور فائدہ اُٹھایا۔ سمندر میں شدید لہریں اور دھند چھائی ہوئی تھی جس میں ان کو چھپنے کا موقع مل گیا۔
تاہم اسپین کے ساحل کے نزدیک پہنچ کر یہ افراد کوسٹ گارڈ کی نظروں میں آگئے اور کیمروں میں فلم بند کرلیے گئے۔
یہ فوٹیجز اسپین کے سرکاری ٹی وی پر بھی نشر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گیا کہ اسپین کی سول گارڈ کی کشتیاں ریسکیو آپریشنز میں مصروف ہیں۔
ان آپریشنز کے دوران کچھ تیراکوں کو سمندر سے نکال کر کشتی سے ساحل پر پہنچایا گیا جب کہ باقی افراد خود ہی تیرتے ہوئے سیئوٹا کے ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔
بچوں کی بڑی تعداد مراکش سے تعلق رکھتی تھی۔ ان سب کو سیئوٹا میں قائم عارضی رہائشی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
سیئوٹا کے حکام نے اس صورتحال پر مرکزی حکومت سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ 26 اگست 2024 کو بھی سیکڑوں افراد نے شدید دھند کا فائدہ اٹھا کر مراکش سے سیئوٹا کی طرف تیر کر سرحد پار کرنے کی کوشش کی تھی۔
اسی طرح 2021 میں بھی ایک نوعمر لڑکا خالی پلاسٹک بوتلوں کے سہارے سیئوٹا پہنچنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مراکش سے
پڑھیں:
مظفرگڑھ میں سیلاب سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی
دریائے چناب کےحالیہ سیلاب میں ضلع مظفرگڑھ میں اب تک 9 ہلاکتوں کی تصدیق ریسکیو ٹیم کی جانب سے کی گئی ہے۔
مظفرگڑھ کی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ تحصیل علی پور میں فوج، نیوی اور ریسکیو کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔
مظفرگڑھ میں دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جس سے سیکڑوں دیہات زیر آب آگئے۔
ریسکیو حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 28 اگست سے 14 ستمبر تک 9 افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں پانی سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
دوسری جانب ریلیف آپریشن میں شامل سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل علی پور میں تاحال کئی افراد لاپتہ ہیں اور سیلابی پانی کے اترنے کے بعد اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔