بجلی کے پیک آورز کے دورانیے میں اضافے سے متعلق پاور ڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے پیک آورز کے دورانیے میں اضافے کی خبروں پر وضاحت سامنے آئی ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے بجلی کے اوقات کار میں نظر ثانی کے بارے میں گردش کرنے والے دعوئوں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ موجودہ شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں وزارت پاورڈویژن نے واضح کیا کہ صبح کے اوقات کو پِک ٹائم بریکٹ میں شامل کرنے کی رپورٹس مکمل طور پر غلط ہیں اور ایسی گردش کرنے والی معلومات کو “جعلی خبروں اور قابل عمل غلط معلومات” قرار دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، حکام نے عوام پر زور دیا کہ وہ درست معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر بھروسہ کریں اور خبردار کیا کہ اس طرح کے جھوٹ کے پھیلاؤ سے کنفیوژن پھیل سکتی ہے اور اس سے متعلقہ قانونی دفعات کے تحت نمٹا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایک دن کشمیر میں آزادی کی اذان ضرور گونجے گی، مشعال ملک اسرائیلی حملے میں ایرانی صدر بھی زخمی ہوئے، ایرانی امریکی صدر کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت کا انکار انکی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے: وزیر داخلہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں، پاکستانی سفیر پی ٹی آئی پاکستان کی ترقی کی اڑان کو پتھر مار کر کریش کرنا چاہتی ہے، احسن اقبال علی امین گنڈا پور کی لاہور آمد، پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کا ایجنڈا سامنے آ گیا اسرائیل کے ساتھ جاسوسی کے الزامات: ایران سے 5 لاکھ افغان باشندے ملک بدر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاور ڈویژن بجلی کے

پڑھیں:

طلاق سے متعلق افواہوں پر فیروز خان کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا

کراچی:

معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ماہرِ نفسیات ڈاکٹر زینب کا اپنی طلاق سے متعلق افواہوں پر اہم بیان سامنے آگیا۔

ڈاکٹر زینب نے خود سے منسوب انسٹاگرام اسٹوری کے اسکرین شاٹ وائرل ہونے کے بعد وضاحت کی ہے کہ ان سے منسوب خبریں غلط ہیں اور سوشل میڈیا پیجز جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔

ڈاکٹر زینب نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی مبینہ اسٹوری کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسی کوئی اسٹوری پوسٹ نہیں کی، ان کا کہنا تھا کہ یہ اسٹوری نہ تو میں نے شیئر کی اور نہ ہی میرے فالورز نے دیکھی مگر حیرت انگیز طور پر سوشل میڈیا پیجز کو نظر آگئی۔

انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے پیجز پر یقین نہ کریں اور جھوٹی خبریں پھیلانے والے اکاؤنٹس کو رپورٹ کریں کیونکہ ایسی افواہیں لوگوں کے لیے ذہنی اذیت کا باعث بنتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مبینہ اسکرین شاٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ زینب فیروز نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اسٹوری میں ایک خاتون کے جذباتی پیغام کے ذریعے بتایا گیا کہ وہ ایک ایسے رشتے میں ہیں جہاں بحثیں جھگڑوں میں بدل چکی ہیں، وہ مسلسل دباؤ اور ذہنی تناؤ میں ہیں اور اب وہ اپنی عزتِ نفس، محبت اور سکون کے لیے یہ رشتہ ختم کرنا چاہتی ہیں۔

تاہم ڈاکٹر زینب نے واضح کیا کہ یہ تمام مواد جعلی ہے اور ان سے منسوب کرنا غلط ہے۔

یاد رہے کہ جون 2024 میں فیروز خان نے ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی تھی۔ اس سے قبل ان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان سے ہوئی تھی جو 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ علیزے نے اس وقت فیروز خان پر گھریلو تشدد کے الزامات بھی لگائے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو; وزیراعلیٰ بلوچستان
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • طلاق سے متعلق افواہوں پر فیروز خان کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا
  • اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا
  • ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرار
  • پنجاب میں مساجد کے امام کی رجسٹریشن سے متعلق حکومتی وضاحت سامنے آگئی
  • پنجاب حکومت کی وضاحت: مساجد کے ائمہ کی رجسٹریشن سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
  • ملک بھر میں اسمارٹ میٹرنگ اصلاحات کا آغاز کردیا گیا
  • پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آگیا