199اور201یونٹ کے بجلی بلوں میں بڑے فرق پر انٹرنیٹ پر ہنگامہ، وزیرتعلیم پنجاب نے بھی تائید کردی
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
لاہور (ویب ڈیسک) 199اور201یونٹ کے بجلی بلوں میں بڑے فرق پر انٹرنیٹ پر ہنگامہ ہورہاہے اور نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نے بھی تائید کردی۔
تفصیل کے مطابق سماء ٹی وی کے لیے میزبان نور امان اللہ کودیے گئے انٹرویو میں وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کاکہناتھاکہ "ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کی پالیسی ہے لیکن اگر آپ نے یونٹ کی قیمت بڑھانی ہے تو عقلمندی سے بڑھائیں، ایک دم سے 199سے 201تک استعمال جاتا ہے تو بل میں اتنا زیادہ فرق صارف کے لیے بہت بڑا بوجھ ہے، اسے300یا 400یونٹ پر کردیں تاکہ وہ بوجھ آہستہ آہستہ بڑھے، ایک یونٹ بڑھنے سے اس قدر زیادہ بوجھ نہ ڈلے، ہمیں ہمیشہ سچ بولنا چاہیے اورسچ بولتے رہنا چاہیے۔
ایک اذان کی تکمیل کیلئے 22 شہادتیں: دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے
ان کامزیدکہناتھاکہ عوام کی آواز ایوانوں تک پہنچانا، اپنی قیادت تک پہنچانا اور انہیں ہمیشہ پبلک کا موقف بتاتے رہنا ہی سیاست ہے جو ہم نے کیا اور انشاء اللہ کرتے رہیں گے۔
عوام کے احتجاج پر حکومت کو ہوش آیا ہے امید ہے کوئی بہتر ہل نکلے گا ۔۔۔۔ pic.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور ایئرپورٹ پہنچیں جہاں سے غزہ کے مظلوم عوام کے لیے 100 ٹن خوراک روانہ کی گئی۔
پاکستان کی جانب سے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں 32 مختلف فوڈ آئٹمز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: غزہ میں قحط: امداد کو ہتھیار بنانے کی اسرائیلی حکمتِ عملی
اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، غزہ کے بے گناہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے ہر حساس دل مضطرب ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ امدادی سامان اہل پاکستان کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے پیغامِ محبت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امداد غزہ مریم نواز