آبادی کیساتھ صوبوں کی تعداد بڑھنی چاہیے قومی اسمبلی میں ترمیم لائینگے :خالد مقبول
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
حیدر آباد(نیوز ڈیسک)قومی مومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا ہے ہم اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کیخلاف ہیں لیکن ہم اس ترمیم کو مکمل کرنے کی بات کرتے ہیں ۔ آبادی کیساتھ صوبوں کی تعداد بڑھنی چاہیے صوبے بنانے کا حق وفاق و قومی اسمبلی کو ہونا چائیے اس کی ترمیم لائیں گے۔ حیدرآباد وفاقی انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس مینجمنٹ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا شہر میں یونیورسٹی کا مطالبہ کیا تو کہا گیا حیدرآباد کی یونیورسٹی میری نعش پر بنے گی۔ آج ہم نے ان کی سیاسی نعش پر یونیورسٹی بنادی ہے،انہوں نے کہا جنہوں نے ملک بنایا تھا ان کی اولادیں ہی یہ ملک چلاسکتی ہیں ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے اپنی اور صوبائی مشیر خزانہ کی بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی سے بجٹ پر رہنمائی حاصل کرنا ضروری‘ اس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ علیمہ خان کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں مزید دیوار سے لگانے کی کوشش اور ملاقات کا حق نہ دیا گیا تو 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں حکومت عمران خان کی ہے، اسے ان کے سوا کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس نہ موثر داخلہ پالیسی ہے اور نہ ہی خارجہ پالیسی۔ آنے والا وفاقی بجٹ عوام پر ایک معاشی ایٹم بم ہوگا۔