نادرا نے قومی شناخت کےلیے یتیم بچوں کی رجسٹریشن کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ریجنل ہیڈآفس کراچی نے ایک خصوصی مہم کے دوران قومی شناخت کے لیے ایدھی سینٹرز کے 106 یتیم افراد کی رجسٹریشن کردی ہے۔
ترجمان نادرا کے مطابق ریجنل ہیڈآفس کراچی نےایدھی فاؤنڈیشن میں یتیم اور لاوارث افراد کی رجسٹریشن مہم کا انعقاد کیا گیا تھا ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے رجسٹریشن کیلیے مہم 8 سے 11 جولائی تک جاری رہی۔
ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں واقع مختلف ایدھی سینٹرز میں مجموعی طور پر 106 یتیموں کو رجسٹر کیا گیا، جن افراد کی رجسٹریشن کی گئی ان میں 46 نابالغ بچے، 31 لڑکیاں اور 29 لڑکے شامل ہیں۔
ترجمان نادرا کے مطابق رجسٹریشن میں شمولیت قانونی شناخت کے بعد سماجی اور اقتصادی حقوق تک رسائی ہے۔
اس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل نادرا کراچی نے اپنی ٹیم کےساتھ آپریشنز کا جائزہ لینے کے لیے رجسٹریشن سائٹ کا دورہ کیا۔ ڈی جی نادرا نے ایدھی حکام سے مستقبل میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور انسانی ہمدردی کے اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی رجسٹریشن
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔