نادرا رجسٹریشن سنٹر 14 دن کیلئے بند کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک : شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر سامنے آئی ہے کہ نادرا کی جانب سے رجسٹریشن سنٹر 14 دن کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نادرا ریجنل ہیڈ آفس کراچی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اطلاع دی ہے، جس کے مطابق نادرا رجسٹریشن سنٹر، عوامی مرکز، کراچی توسیع و مرمت کے کام کے پیش نظر 14جولائی2025 بروز سوموار سے 27 جولائی 2025 تک عارضی طور پر بند رہے گا۔
مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش
شہریوں کو نادرا خدمات کی بلاتعطل فراہمی کے لئے اس مرکز کے نزدیک موبائل رجسٹریشن وین تعینات کر دی گئی ہے، شہری مقررہ اوقات کے دوران موبائل رجسٹریشن وین پر تشریف لائیں اور نادرا کی خدمات سے فائدہ اٹھائیں۔
بھارتی مسافرطیارہ کیسے گرا? ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کیلئے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں: ترجمان نادرا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ترجمان نادرا شباہت علی نے کہا ہے کہ معمر افراد کو فنگر پرنٹس کے مسائل کا سامنا ہو تو ان کے لیے فیس ریکگنیشن کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔
ایک انٹرویو میں ترجمان نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے بعد اس کی بروقت شناخت نہ کروانا دراصل اس کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے جووینائل کارڈ جاری کیا جاتا ہے، جس کی مدت 18 سال کی عمر تک ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ والدین میں سےکوئی ایک کسی بھی وجہ سے موجود نہیں ہے تو بچوں کے شناختی کارڈکے لیے والدین میں سےکسی ایک کا شناختی کارڈ ضروری ہے جب کہ شناختی کارڈ بنوانےکے لیے والدین میں سےکسی ایک کا شناختی کارڈ ضروری ہے۔
ترجمان کاکہنا تھا کہ کراچی کے تمام نادرا سینٹرز میں مجموعی طور پر 359 کاؤنٹرز ہیں، ان کی تعداد بڑھائیں گے جب کہ فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کے لیے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ طلاق کی صورت میں یونین کونسل سے سرٹیفکیٹ کا حصول ضروری ہوتا ہے۔