صدر مملکت سے جمہوریہ چیک اور یوکرائن کیلئے نامزد پاکستانی سفرا کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد(آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری سے جمہوریہ چیک اور یوکرائن کیلئے نامزد پاکستانی سفرا نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے ۔ایوانِ صد ر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت سے جمہوریہ چیک کیلئے نامزد سفیر شہریار اکبر خان نے ملاقات کی ۔اس موقع پر صدر مملکت کا کہناتھاکہ جمہوریہ چیک یورپ میں پاکستان کا اہم شراکت دار ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔صدر زرداری نے پارلیمانی اور ثقافتی وفود کے تبادلوں کے فروغ پر زور دیا او شہریار اکبر خان کو نئی تقرری پر مبارکباد اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔دریں اثناصدر آصف علی زرداری سے یوکرائن کے لیے نامزد سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ کنور عدنان احمد خان نے بھی ملاقات کی ۔اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان یوکرائن کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے نامزدسفیر کو ہدایت کی کہاقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کریں، صدر مملکت نے میجر جنرل ریٹائرڈ کنور عدنان احمد خان کو نئی ذمہ داری پر مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جمہوریہ چیک صدر مملکت
پڑھیں:
پاکستان کو فتنۃ الہندوستان اور اسکے سہولت کاروں سے ہرصورت پاک کریں گے، صدر مملکت
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو فتنۃ الہندوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کرکے دم لیں گے۔
بلوچستان میں مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں نے بس سے اتار کر معصوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا ۔ یہ بربریت فتنۃ الہندوستان کی پاکستان میں خونریزی کی گھناؤنی سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان پاکستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانا چاہتا ہے ۔ ہم اپنی سرزمین کو فتنۃ الہندوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ بلوچستان واقعے میں قتل کیے گئے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اوران سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔