خواتین کی مکمل شرکت پاکستان کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) نے جی آئی زیڈ، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) اور یونیسف کے اشتراک سے وومن ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (ڈبلیو ڈی این) کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں کو فروغ دینے کیلئے نیشنل فورم اور ایوارڈز تقریب کا انعقاد کیا جس کا مقصد آگاہی بڑھانا اور ان کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا جو صنفی مساوات کو فروغ دینے اور کام کے مواقع پیدا کرکے خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بہترین اقدامات کر رہی ہیں۔تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں، اسٹیک ہولڈرز، صنعتی رہنماؤں، چیمبرز، ایسوسی ایشنز، متعلقہ حکومتی اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں سمیت 200 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔16 کمپنیوں کو ڈائمنڈ، 20 کو گولڈ جبکہ 10 کمپنیوں کو سلور ایوارڈ دیا گیا۔وزیر محنت سندھ سید شاہد عبدالسلام تھہیم نے اپنے خطاب میں خواتین کے بااختیار بنانے کیلئے سندھ حکومت کے عملی اقدامات کو اجاگر کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹیسوری کا گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر خصوصی پیغام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا 1 نومبر 1947 کو پاکستان سے الحاق ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ یکم نومبر کو گلگت کے بہادر سپوتوں نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کر کے پاکستان سے الحاق کیا۔ 1 نومبر کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور آزادی کی یاد دلاتا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان سے محبت اور وابستگی کی شاندار مثال قائم کی۔ منفرد محلِ وقوع کے باعث گلگت بلتستان دفاعی، ثقافتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔