Express News:
2025-07-06@17:10:32 GMT

شاہین آفریدی نے بیٹے کے پہلے قدم کی ویڈیو شیئر کردی

اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے علی یار کے پہلے قدموں کی خوبصورت ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

یہ جذباتی لمحہ شاہین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھے علی یار اپنے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا رہے ہیں جبکہ شاہین، ان کی اہلیہ انشاء آفریدی، سسر شاہد آفریدی سمیت قریبی اہل خانہ اس خاص موقع پر خوشی سے جھوم رہے ہیں۔

ویڈیو اسکاٹ لینڈ کی ایک سرسبز وادی میں ریکارڈ کی گئی ہے جہاں شاہد آفریدی اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیر و تفریح کیلئے گئے ہیں جس کا وی لاگ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر بھی شیئر کیا ہے۔

شاہین نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ وہ ’’چلا اور میں پگھل گیا، پہلا قدم، فخر محسوس کرنے والا باپ۔‘‘

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر شائقین اور کرکٹرز کی جانب سے دعاؤں، محبت بھرے پیغامات اور مبارکبادوں کا سیلاب آ گیا۔

یاد رہے کہ شاہین اور انشاء نے 2024 کے اوائل میں اپنے پہلے بیٹے علی یار کو خوش آمدید کہا تھا۔ اس خوشی کے موقع پر شاہد آفریدی پہلی بار نانا بنے جس سے ان کے خاندان میں بھی نئی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

شاہین آفریدی اور انشاء کا نکاح فروری 2023 میں کراچی میں ہوا تھا جبکہ دونوں کی رخصتی ستمبر 2023 میں ہوئی تھی۔

https://www.

instagram.com/p/DLseyCJoJNt/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=invalid&ig_rid=7d985249-c292-4b73-b668-80710519a9fb

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا؛ معمولی تکرار پر باپ نے بیٹے اور بہو کو گولی مار کر قتل کردیا

خیبر پختونخوا میں معمولی تکرار پر باپ نے بیٹے اور بہو کو گولی مار کر قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کی تحصیل تنگی کے علاقے گل آباد میں خٹانوں کلے  کے رہائشی  باپ بیٹے میں معمولی تکرار کا افسوس ناک انجام سامنے آیا، جس میں باپ نے بیٹے اور بہو کو گولی مار کر قتل کردیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے  وقوع پر پہنچ کر شواہد اور دیگر بیانات کی روشنی میں واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق تنگی گل آباد خٹانوں کلےکے  رہائشی جہانگیر شاہ نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر اپنے بیٹے سلطان شاہ اور بہو کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ مقتول سلطان شاہ کے ماموں شاہزیب نے رپورٹ میں پولیس کو بتایاکہ میں گھر سے باہر کام میں مصروف تھا، اس دوران فون آیا کہ آپ کی بہن کے گھر میں جھگڑا ہے، میں فوراً گھر آیا تو میرے بہنوئی جہانگیر شاہ نے معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر کے  میرے بھانجے (اپنے بیٹے) سلطان شاہ اور اس کی بیوی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ پھر میں نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تنگی ہیڈ کوارٹر اسپتال تنگی منتقل کیا۔

پولیس نے جہانگیر شاہ  کے خلاف دہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جب کہ ملزم واردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب  ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شاہد آفریدی اور نواسے عالیار کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو وائرل
  • امام حسینؓ کی سیرت سے رہنمائی لینے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، وزیراعظم
  • کوہلی کی رائل چیلنجز اور آفریدی کی لاہور قلندرز کا تصادم: مگر کہاں؟
  • ثانیہ مرزا کی فیملی میں نئے ممبر کا اضافہ، تصاویر سامنے آگئیں
  • پی ایس ایل فرنچائزز نے سینٹرل پول شیئر میں اضافے پر اعتراض مسترد کردیا
  • اے آئی نے جوڑے کو 18 سال بعد اولاد کی خوشی دے دی
  • خیبر پختونخوا؛ معمولی تکرار پر باپ نے بیٹے اور بہو کو گولی مار کر قتل کردیا
  • پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات نمایاں، مشال یوسفزئی کا علیمہ خان کے بیٹے پر طنز
  • بھارت نے دہشتگرد حملے کے بعد شواہد اپنے لوگوں کیساتھ بھی شیئر نہیں کیے، بلاول بھٹو