Jasarat News:
2025-07-12@05:24:39 GMT

قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ

اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اور یہ نہیں ہو سکتا کہ اندھا اور بینا یکساں ہو جائے اور ایماندار و صالح اور بد کار برابر ٹھیریں مگر تم لوگ کم ہی کچھ سمجھتے ہو۔ یقینا قیامت کی گھڑی آنے والی ہے، اس کے آنے میں کوئی شک نہیں، مگر اکثر لوگ نہیں مانتے۔ تمہارا رب کہتا ہے ’’مجھے پکارو، میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا، جو لوگ گھمنڈ میں آ کر میری عبادت سے منہ موڑتے ہیں، ضرور وہ ذلیل و خوار ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے‘‘۔ وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی تاکہ اس میں سکون حاصل کرو، اور دن کو روشن کیا حقیقت یہ ہے کہ اللہ لوگوں پر بڑا فضل فرمانے والا ہے مگر اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے۔ (سورۃ غافر:58تا61)

سیدنا ابو امامہؓ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دوسروں کے ساتھ احسان کرنے سے آدمی بری موت سے بچا رہتا ہے (یعنی ایمان پر خاتمہ ہوتا ہے اور حادثاتی موت سے محفوظ رہتا ہے) اور پوشیدہ صدقہ کرنے سے خدا کا غصہ بجھتا ہے۔ اور رشتہ داروں کے حقوق ادا کرنے سے عمر میں برکت ہوتی ہے۔ (ترغیب، بحوالہ طبرانی) ٭سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا بے شک انسانوں میں کچھ اللہ والے ہیں لوگوں نے پوچھا اے اللہ کے رسولؐ اللہ والوں سے کون لوگ مراد ہیں؟ آپؐ نے فرمایا قرآن والے اللہ والے ہیں اور مخصوص بندے ہیں۔ (نسائی، ابن ماجہ)

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تعلیمی اداروں کی بہتری اولین ترجیح ہے‘نصرت اللہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کرتاچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے یونین کمیٹی 8 میں واقع بہادر یار جنگ اسکول کا دورہ کیا اور اسکول میں جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایجوکیشن ندیم حنیف، چیئرمین ورکس کمیٹی مرزا آفاق بیگ، یو سی کونسلر اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔اسکول کو ماڈل طرز پر جدید سہولیات کے ساتھ تزین و آرائش کا کام کیا جا رہا ہے۔ جاری کاموں میں چھت کی مرمت، دیواروں پر رنگ و روغن، المونیم کی نئی کھڑکیوں کی تنصیب، ڈیسکوں کی مرمت اور پالش شامل ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کی اسمبلی اور کھیلوں کے لیے اسکول گراؤنڈ میں پیور بلاک سے نیا فرش بھی تعمیر کیا گیا ہے۔چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو قومیں اپنے تعلیمی معیار پر توجہ نہیں دیتیں، وہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتی ہیں۔ گلبرگ ٹاؤن میں معیاری تعلیم کی فراہمی اور تعلیمی اداروں کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹاؤن کی سطح پر تمام سرکاری اسکولوں کو بتدریج ماڈل اسکولوں میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے

 

متعلقہ مضامین

  • قاضی احمدپولیس اور ڈاکوؤں کافقیر رسول بخش لنک روڈ پر آمنا سامنا
  • مطیع اللہ اور اسد طور کے یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم معطل
  • تعلیمی اداروں کی بہتری اولین ترجیح ہے‘نصرت اللہ
  • حکومت مضبوط بے شک نہ ہو لیکن مضبوط ہاتھوں میں ہے، ڈاکٹر رسول بخش رئیس
  • اہلبیتؑ سے محبت کرنیوالے کبھی گمراہ نہ ہوں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری
  • غز وہ ٔ خیبر
  • حسینؓ سارے دلوں کی دھڑکن
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں المناک حادثہ:ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
  • رانا ثنا اللہ کی مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات