عدالت نے صحافی مطیع اللہ جان اور اسد طور کے یوٹیوب چینل پر پابندی کا حکم معطل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 2 صحافیوں مطیع اللہ جان اور اسد طور کے یوٹیوب چینلز پر پابندی لگانے کا حکم معطل کردیا ہے، دونوں صحافیوں نے پاپندی کو چیلنج کیا تھا۔
اسلام آباد کی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج نے پانندی کا شکار پاکستانی شہریوں اور صحافیوں کے 27 یوٹیوب چینلوں میں سے 2 صحافیوں مطیع اللہ جان اور اسد طور پر پابندی لگانے کا حکم معطل کر دیا ہے۔ دونوں درخواست گزاروں کی وکیل ایمان مزاری نے بتایا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ اس حکم کی کوئی قانونی بنیاد نہیں، یہ یک طرفہ فیصلہ تھا جس میں دفاع کو سنے بغیر ہی حکم جاری کر دیا گیا۔جس پر عدالت نے پابندی کالعدم قرار دے دی۔
ویب سائٹ انڈیپینڈیٹ اردو کے مطابق سیشن عدالت میں مقدمے کی اگلی سماعت 21 جولائی کو ہو گی۔
صحافی مطیع اللہ جان اور اسد طور نے اپنے چینلز پر پابندی کو اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مطیع اللہ جان اور اسد طور پر پابندی
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔