برکس بزنس فورم کا آغاز، ڈیجیٹل معیشت سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
ریو ڈی جنیرو : برکس بزنس فورم برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہوا، جس میں مندوبین نے برکس ممالک کی پائیدار اقتصادی ترقی، غذائی تحفظ، توانائی کی تبدیلی اور ڈیجیٹل معیشت سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔اتوار کے روز برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے اپنی افتتاحی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ برکس تعاون کے طریقہ کار نے عالمی اقتصادی ترقی اور کثیر جہتی نظام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی جی ڈی پی میں 40 فیصد حصہ برکس ممالک کا ہے اور برکس ممالک کی مجموعی جی ڈی پی کی شرح نمو 2024 میں 4 فیصد تک پہنچی ہے جس نے عالمی اوسط 3.
لولا ڈی سلوا نے بین الاقوامی مالیاتی نظام میں برکس نیو ڈیولپمنٹ بینک کے اہم کردار کا بھی مثبت جائزہ لیا۔ 2015 میں اپنے باضابطہ قیام کے بعد سے، برکس نیو ڈیولپمنٹ بینک نے تقریباً 40 بلین امریکی ڈالر قرض کی کل رقم کے ساتھ 120 منصوبوں کی منظوری دی ہے، جس نے گلوبل ساؤتھ ممالک کے لیے زیادہ مالیاتی اختیارات فراہم کیے ہیں اور ترقی پذیر ممالک کے اتحاد اور تعاون کی عملی حمایت کی ہے ۔
Post Views: 4ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیر خزانہ سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات‘ تجارت بڑھانے پر تبادلہ خیال
اسلام اباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان میں پولینڈ کے سفیر ما سیج پسر سکی نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں اضافہ، تجارت کو بڑھانے اور سرمائے کاری کے مواقع کے حوالے سے خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا پولینڈ کے سفیر نے پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے جان و املاک کے نقصان پر اظہار افسوس کیا انہوں نے معیشت کو بحال کرنے اور مائیکرو اکنامک استحکام پر وزیر خزانہ کو مبارکباد دی ، انہوں نے بتایا کہ پولینڈ کی حکومت ،پاکستان میں ایک اعلی سطح کا وفد بھیجنے کے لیے کام کر رہی ہے جس میں سینئر سیاسی رہنما بھی شامل ہوں گے جو دو طرفہ رابطوں میں اضافے پر بات چیت کرے گا انہوں نے کہا کہ پولینڈ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت ایک ارب ڈالر ہے اور اس کا توازن پاکستان کے حق میں ہے انہوں نے کہا کہ پولینڈ نے پاکستان میں گیس کی تلاش کے سیکٹر میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے مختلف سیکٹرز میں مواقع کی تلاش کی جا رہی ہے وزیر خزانہ نے پولینڈ کے سفیر کو سلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف اپریشنز کے بارے میں بتایا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب شدید نوعیت کا ہے جبکہ سیلاب کے نقصانات کے بارے میں اسیسمنٹ کی جا رہی ہے تاکہ ترقیاتی پارٹنر کو اگاہ کیا جا سکے ۔