اسٹیٹ بینک اور اس کے ذیلی ادارہ بینکنگ سروسز کارپوریشن عدالتوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کے بجائے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں ،لیاقت علی ساہی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)بینکنگ سروسز کارپوریشن کے سیکریٹری جنرل لیا قت علی ساہی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینکنگ سروسز کارپوریشن کی انتظامیہ کی طرف سے ادارے کی ساکھ کو داو پر لگانے پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ریاست کا کوئی بھی ادارہ جب طاقت کے بل بوتے پر عدالت کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے بجائے بھاری معاوضوں پر عوام کے ٹیکس منی سے وکلا کرکے اپنے غلط فیصلوں کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں تو اداروں کو تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیمو کریٹک ورکرز یونین سی بی اے کے نمائندے محمد بوٹا کے خلاف ایک جھوٹا اور من گھڑت الزامات کی بنیاد پر چارج شیٹ کی گئی جس کے خلاف این آئی آر سی لاہور کے معزز ممبر نے اسٹے آرڈری جاری کیا کہ جب تک درخواست گزار کی درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے اس کی ملازمت کو محفوظ کیا جاتا ہے ان کے خلاف Reversal آڈر جاری نہ کیا جائے اس کے باوجود ان کا کنٹریکٹ ایک منصوبندی سے رینول نہ کرکے توہین عدالت ایم ڈی بی ایس سی، ڈائریکٹر ایچ ایم آرڈی، چیف مینجر سیالکوٹ آفس اور اے سی ایم ایڈمنسٹریشن سیالکوٹ آفس نے کی ہے عدالت نے آج ان کے وکیل سے سوال کیا کہ عدالت کے آرڈر کی خلاف ورزی کیوں گی گئی ہے اس پر ان کے وکیل کے پاس کوئی دلیل نہیں تھی ایک موقع فراہم کیا جائے جس پر عدالت نے ایک تاریخ دی ہے ان شا اللہ انصاف ہوگا ، اسی طرح رئیس عالم میڈیکل اسسٹنٹ کو کراچی کے معزز ممبر این آئی آر سی نے مستقل کرتے ہوئے احکامات جاری کئے کہ ان کو With Back Benifits کے مستقل کیا جاتا ہے اس آرڈر کے خلاف اسٹیٹ بینک اور بینکنگ سروسز کارپوریشن فل بنچ میں اپیل میں گئے عدالت نے اپیل کو خارج کرتے ہوئے سنگل بنچ کے آرڈر پر عمل درآمد کے آرڈر کئے فل بنچ کے آرڈر کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ سروسز کارپوریشن نے اپیل کی عدالت نے فل بنچ کے آرڈر کو معطل کئے بغیر نوٹس کئے اس کی روشنی میں رئیس عالم نے اسٹیٹ بینک اور بینکنگ سروسز کارپوریشن کی انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست داخل کی اس پر آج سماعت تھی انتظامیہ کے وکلا عدالت میں حقیقت کو مسخ کرنے کی کوشش کرتے رہے جس پر معزز ممبر نے واضح طور پر کہا کہ عدالت کے آرڈر پر عمل درآمد کیا جائے علاوہ ازیں ورنٹ جاری جائیں گے اس میں بھی گورنر اسٹیٹ بینک اور ایم ڈی بی ایس سی کی طرف سے توہین عدالت کی گئی ہے آخری موقع فراہم کیا ہے ۔

سرور تنولی کے فیصلے پر ابھی تک ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن نے عمل درآمد نہیں کیا فل بنچ میں چیلنج کیا لیکن معزز عدالت نے آرڈر معطل نہیں کیا اب ہم اس پر بھی توہین عدالت کی درخواست ایم ڈی بی یس ، ڈائریکٹر ایچ ایم آر ڈی اور چیف مینجر لاہورکے خلاف داخل کرنے جا رہے ہیں ۔اس تمام صورتحال میں ادارے کہاں کھڑے ہیں گورنر اسٹیٹ بینک کو نوٹس لینا ہوگا جو لوگ بھی توہین عدالت میں ملوث ہیں ان کے خلاف کاروائی کرکے قرار واقعی سزا دینی ہوگی یہ ادارے کی ساکھ کے سوال کے ساتھ ساتھ محنت کشوں کے بنیادی حقوق کا سوال ہے جو طاقت کے بل بوتے پر سلب کئے جارہے جب تک رول آف لا کی رٹ کو قائم نہیں کیا جائے گا اداروں کی گورنس بہتر نہیں ہوسکتی لہذا ملک بھر کی مزدور، صحافی ، سول سوسائیٹی کی تنظیمیں ، پاکستان بار کونسل اور پارلیمنٹرین ملک کے مرکزی بینک میں ہونے والی لا قانونیت کا نوٹس لیں اگر ملک کے مرکزی بینک میں محنت کشوں کا استحصال کیا جائے گا اور عدالتوں کے فیصلوں کو طاقت کے بل بوتے پر روندہ جائے گا تو ریاست کہاں کھڑی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر آصف زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دیدی، بجٹ کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گا صدر آصف زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دیدی، بجٹ کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گا سپریم کورٹ نے ویڈیو لنک کی سہولت میں دور دراز علاقوں تک توسیع دیدی سی ڈی اے ، بقایاجات کی بروقت وصولی کیلئے ون ونڈو فیسلٹیشن سینٹر میں بہترین انتظامات ،شہریوں کی تعریف پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم، بھارت سے فوری عملدرآمد کا مطالبہ پاکستان اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری، مزید 88فلسطینی شہید TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بینکنگ سروسز کارپوریشن اسٹیٹ بینک اور توہین عدالت کے فیصلوں عدالت کے

پڑھیں:

کراچی، لیاقت آباد کے رہائشی نے معاشی حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی

کراچی:

شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد کے رہائشی شخص نے معاشی حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے تایا ہوٹل لیاقت آباد چار نمبر میں واقعے ایک گھر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک شخص نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ 

جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، ترجمان چھیپا اورنگ زیب کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ ایاز کے نام سے کی گئی۔ 

متوفی کے ورثا نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ایاز نے معاشی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے۔ 

جاں بحق ہونے والے شخص کے اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر والے کچھ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم پولیس نے متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی تاہم تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • ٹریڈنگ کارپوریشن نے 2لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ایک اور ٹینڈر جاری کردیا
  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ہفتے کی چھٹی بند کرنے کا اعلان
  • مہنگائی کو 38 سے  3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے،  گورنر اسٹیٹ بینک
  • بیرون ملک جانے سے روکنے پر اعظم سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
  • حج درخواستیں جمع کرنے کیلئے مجاز بینک ہفتے کو کھلے رہیں گے، اسٹیٹ بینک
  • سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست نمٹا دی گئی
  • آپ کا کام صرف ٹیبل کے نیچے سے پیسے کمانا ہے؟ایس بی سی اے حکومت کا سب سے بدنام ادارہ ، افسران کیلئے جہنم میں بھی خاص جگہ ہوگی،سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس
  • کراچی، لیاقت آباد کے رہائشی نے معاشی حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی
  • عدالتوں کو ہتھیار بنا کر ہمیں کیوں نکال رہے ہیں، پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر
  • آئینی، ٹیکسز اور مالیاتی پٹیشنز سنگل کے بجائے ڈویژن بینچ سنے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر جاری