یکم جولائی کو تمام بینکوں میں تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں یکم جولائی کو بینک ہالیڈے منایا جائے گا، تاہم یہ دن عوامی تعطیل نہیں ہوگا۔اس موقع پر بیشتر بینک اور مالیاتی ادارے عوام کیلئے بند ہوں گے، مگر ان اداروں کے ملازمین کو معمول کے مطابق کام پر بلایا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر مرکزی مالیاتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یکم جولائی کو نئے مالی سال کے آغاز کے سلسلے میں بینکوں کے اکاؤنٹس کی کلوزنگ کی جاتی ہے، جس کے باعث یہ دن بینک ہالیڈے کے طور پر مختص کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ دن محض بینکوں کے اندرونی امور کیلئے مخصوص ہوتا ہے اور اس کا اطلاق صرف مالیاتی اداروں پر ہوتا ہے۔ عام عوام، نجی دفاتر اور کاروباری اداروں کیلئے یکم جولائی معمول کا دن ہوگا، اور تمام سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
خیال رہے کہ اس موقع پر کچھ عوامی حلقوں میں یہ تاثر بھی پایا جا رہا تھا کہ یکم جولائی کو مکمل قومی تعطیل ہوگی، تاہم حکام نے اس کی وضاحت کر دی ہے کہ یہ عوامی تعطیل نہیں بلکہ صرف بینکنگ شعبے کیلئے مخصوص ایک تکنیکی تعطیل ہے۔
ذہن نشین رہے کہ بینک ہالیڈے کا مقصد مالی سال کے اختتام پر اکاؤنٹس اور لیجرز کو ترتیب دینا ہوتا ہے، تاکہ نئے مالی سال کی مالیاتی منصوبہ بندی بہتر طور پر کی جا سکے۔
عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر کوئی بینک سے متعلقہ کام ہے تو وہ یکم جولائی سے پہلے مکمل کر لیا جائے۔
آٹے کی قیمت میں کمی، دالیں بھی سستی ہو گئیں
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: یکم جولائی کو
پڑھیں:
یومِ آزادی کی خوشی میں 13 اگست کو بھی تعطیل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں یومِ آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ایک اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے 14 اگست کے ساتھ 13 اگست (بدھ) کو بھی عام تعطیل قرار دے دیا، جس کا مطلب ہے کہ شہری دو دن مسلسل آرام کر سکیں گے۔
یہ اعلان ایک باضابطہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اس دوران وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری و نجی دفاتر، اسکول اور دیگر ادارے بند رہیں گے۔ تاہم، ضروری خدمات فراہم کرنے والے محکمے—جیسے ایم سی آئی، سی ڈی اے، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، پولیس، آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور اسپتال—حسبِ معمول کام کرتے رہیں گے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دقت نہ ہو۔
ملک گیر سطح پر بھی 14 اگست کو عام تعطیل ہوگی، جیسا کہ کابینہ ڈویژن نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ، 15 اگست کو چہلم امام حسینؑ کی مناسبت سے بعض صوبوں میں مقامی تعطیل کا امکان ہے۔ اگر ایسا ہوا تو لوگ جمعرات 14 اگست سے اتوار 17 اگست تک مسلسل چار دن کی طویل چھٹی کا لطف اٹھا سکیں گے۔
Post Views: 3