عافیہ صدیقی کیس، حکومت کا امریکی عدالت میں فریق بننے سے انکار، وجوہات طلب
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت نے امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب حکومت یا اٹارنی جنرل کوئی فیصلہ کرتے ہیں تو اس کی وجوہات ہوتی ہیں، یہ آئینی عدالت ہے اور یہاں بغیر وجوہات کے کوئی فیصلہ قابل قبول نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران حکومت سے امریکا میں کیس کا فریق نہ بننے کی وجوہات طلب کر لیں۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی جہاں درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت نے امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا ہے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ "کس وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا"۔؟ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب حکومت یا اٹارنی جنرل کوئی فیصلہ کرتے ہیں تو اس کی وجوہات ہوتی ہیں، یہ آئینی عدالت ہے اور یہاں بغیر وجوہات کے کوئی فیصلہ قابل قبول نہیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر وجوہات سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا جائے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے کیس کی مزید سماعت جمعہ 4 جولائی تک ملتوی کر دی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عافیہ صدیقی کی اٹارنی جنرل کوئی فیصلہ عدالت نے
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ، 3 بنچ آئندہ ہفتے سماعت کرینگے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔
جاری کردہ کازلسٹ کے مطابق آئندہ ہفتے وفاقی آئینی عدالت میں تین بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔
کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کورٹ روم نمبر ایک میں مقدمات کی سماعت کریں گے، جبکہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو کورٹ روم نمبر دو میں سماعت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
تیسرے بنچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس کے کے آغا شامل ہیں، جو دو رکنی بنچ کی حیثیت سے کورٹ روم نمبر تین میں مقدمات سنیں گے۔
گلوکارہ صنم ماروی ایک فنکشن کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟
وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بعد یہ پہلی کاز لسٹ ہے، جس کے تحت اہم آئینی مقدمات کی کارروائی آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔
واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے 14 نومبر کو اپنا پہلا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار تعینات کیا تھا، سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت جبکہ مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تعینات کیا گیا۔
مزید :