آم کے شوقین افراد ہوشیار ہوجائیں!کہیں آپ یہ آم تو نہیں کھا رہے ؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
آم کے شوقین افراد ہوشیار ہوجائیں ، کیا آپ کیلشیم کاربائیڈ سے پکے آم تو نہیں کھا رہے؟
تفصیلات کے مطابق گرمی کے آتے ہی بازار مختلف قسم کے آموں سے بھر جاتے ہیں، آم کھانے کے شوقین پھلوں کے بادشاہ کا مزہ لینے کے لیے اس کا بے صبری کے ساتھ انتظار بھی کرتے ہیں۔
اس وقت مارکیٹ میں آموں کی بہت سی اقسام دستیاب ہیں، جس میں انور رٹول، لنگڑا، سندھڑی، چونسہ، طوطا پری اور دسہری وغیرہ شامل ہیں۔کوٹ ادو میں آموں کو پکانے کیلئے ممنوعہ کیلشیم کاربائیڈ استعمال کرنیوالوں کیخلاف ایکشن ہوا۔ڈائریکٹرآپریشنز فوڈ اتھارٹی شہزاد مگسی کی زیرنگرانی 216 مقامات پر انسپکشن کیا گیا اور اس دوران 117 کلو کیلشیم کاربائیڈ اور 95 کلو آم تلف کر دیے گئے۔
فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ حفظان صحت کی خلاف ورزی پر94 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ فروٹ منڈی میں دکانوں اورگاڑیوں کی انسپکشن کی گئی، باغات کا دورہ کیا گیا آم پکانے کیلئے کاربائیڈ استعمال کیخلاف کارروائیاں کیں۔خیال رہے آموں کو پکانے کے لیے کیلشیم کاربائیڈ کا استعمال ممنوع ہے اور صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کیلشیم کاربائیڈ
پڑھیں:
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سرین ائیر کا ائیر آپریٹر سرٹیفکیٹ معطل کر دیا
ویب ڈیسک: پروازوں کی روانگی میں کئی کئی گھنٹے تاخیر اور مسلسل منسوخی کے بعدپاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ائیرکا ائیرآپریٹر سرٹیفکیٹ معطل کردیا ۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ائیرلائن انتظامیہ کوفوری طور پر ائیرآپریٹرسرٹیفکیٹ اتھارٹی کےپاس جمع کرانےکی ہدایت کردی ہے۔
مراسلے میں کہا گیاہے کہ میسرز سیرین اپنے بیڑے میں کم ازکم طیاروں کی تعداد برقرار رکھنے کے ریگولیٹری تقاضے پورا کرنے میں ناکام رہا،ائیر لائن کے پاس اپنے آپریشنز کےلیے اس وقت قابل استعمال طیارے کی تعداد صفر ہے،قابل استعمال طیارہ نہ ہونا سی اے اے قوانین کے تحت محفوظ آپریشن کی شرط کے خلاف ہے،اس صورتحال میں سرین ائیر فوری طور پر جاری کردہ ائر آپریٹر سرٹیفکیٹ جمع کرا دے ۔
بیٹی کی آن لائن ہراساں کر نے پر اکشے کمار نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا
دوسری جانب سیرین ایئر انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ان کاایک جہاز سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے گراؤنڈ ہے ، مسافر سعودیہ میں پھنسے ہوئے ہیں ، سول ایوی ایشن اتھارٹی سے درخواست ہے کہ طیارے کو وطن واپس لانے کی اجازت دی جائے۔