Daily Mumtaz:
2025-11-19@01:27:56 GMT

صدر مملکت نے بجٹ 2025-26 کی سمری پر دستخط کر دیئے

اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT

صدر مملکت نے بجٹ 2025-26 کی سمری پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی سمری پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
صدر مملکت کے دستخط کے بعد فنانس بل اب ایکٹ کی شکل اختیار کرچکا ہے اور اس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے فنانس بل کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے تحت یکم جولائی سے مختلف ٹیکس اقدامات نافذ العمل ہوجائیں گے۔
فنانس ایکٹ کے تحت نئے مالی سال کے بجٹ کے تمام تر اقدامات پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سیاسی موت کے پروانے پر خوشدلی سے دستخط کرکے آیا ہوں، انوار الحق

فائل فوٹو، چوہدری انوار الحق

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ اپنی سیاسی موت کے پروانے پر خوشدلی سے دستخط کرکے آیا ہوں۔

اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں انوار الحق نے کہا کہ اگر آپ کو بھیجنے والوں کی آنکھوں میں نمی ہو تو یہ قیمتی اثاثہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کے 90 فیصد اختیارات کابینہ کو دیے تھے، 5 روپے سے 500 تک کی خرچ کی فائل بھی کابینہ میں جاتی تھی۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ اپنی سیاسی موت کے پروانے پر خوشدلی سے دستخظ کرکے آیا ہوں، مہاجرین نشستیں بحال ہیں تو میرے خلاف ووٹ دیا گیا ہے ناں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے فیصل ممتاز راٹھور کو اعتماد کے ووٹ سے نواز کر منتخب کرایا، کل کو یہ کہیں ہم اپوزیشن میں ہیں تو نظام کی بقیہ ساخت بھی صفر ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اہم ریاستی اداروں پر 2بڑے سائبر حملے ناکام بنائے جانے کا انکشاف
  • سیاسی موت کے پروانے پر خوشدلی سے دستخط کرکے آیا ہوں، انوار الحق
  • 77 سال بعد چینی کی قیمتوں پر حکومتی کنٹرول ختم کرنے کا فیصلہ
  • مقامی آئی ٹی کمپنیوں کی برآمدات میں 2025 میں نمایاں اضافہ
  • 2025 میں پہلی بار مقامی آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ
  • ڈیجیٹل پاکستان ایکٹ ڈیجیٹل وژن کو قانونی تحفظ دیتا ہے، شزا فاطمہ
  • بنگلادیش اور قطر کے درمیان مسلح افواج کی ڈیپوٹیشن معاہدے پر دستخط
  • ڈیجیٹل پاکستان ایکٹ ہمارے ڈیجیٹل وژن کو قانونی تحفظ اور تقویت دیتا ہے: شزا فاطمہ
  • بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
  • صدر مملکت نے آرمی‘ نیوی اور ائرفورس ترمیمی بلز کی منظوری دیدی