صدر آصف زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے، جس کے ساتھ ہی بجٹ منظوری کا عمل مکمل ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی، صدر مملکت کی جانب سے فنانس بل پر دستخط کے بعد نئے مالی سال کے بجٹ منظوری کا عمل مکمل ہوگیا۔
نئے مالی سال کے بجٹ کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ صدر مملکت نے بجٹ 25-26 کی سمری پر باقاعدہ دستخط کر دیے ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد فنانس بل کے تحت مختلف ٹیکس اقدامات لاگو ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے چند روز قبل فنانس بل 26-2025 کو اکثریتی ووٹوں سے منظور کیا تھا، جس کے بعد اسے آئینی طریقہ کار کے مطابق صدر مملکت کو ارسال کیا گیا تھا۔
صدر کی منظوری کے ساتھ ہی اب وفاقی حکومت کو مالی سال 26-2025 کے لیے مقرر کردہ آمدنی اور اخراجات پر عمل درآمد کا اختیار حاصل ہوگیا ہے۔
مزیدپڑھیں:علی امین کے استعفےکے مطالبے پربیرسٹر سیف نے مری واقعے پر مریم نواز سے استعفیٰ مانگ لیا
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مالی سال کے صدر مملکت کی منظوری
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔