صدرِ مملکت آصف علی زرداری— فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ایسا پاکستان تعمیر کریں جہاں جمہوریت پروان چڑھے، ادارے مضبوط ہوں۔ پارلیمان اچھے طرزِ حکمرانی کو فروغ دینے، جمہوری اداروں کو مستحکم بنانے میں معاون ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بین الاقوامی یومِ پارلیمان پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت، آزادی، سماجی و معاشی انصاف کے اصولوں پر کار بند رہنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پارلیمان عوام کی خود مختار نمائندہ اور آئین و جمہوری اقدار کی نگہبان ہوتی ہے، پارلیمان قومی پالیسی سازی، شفافیت اور جوابدہی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کے تحفظ کی ضامن ہے، مؤثر قانون سازی سے پارلیمان عوامی خدمات کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ قانون ساز ادارے جمہوری اقدار کا دفاع کریں، قومی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علی زرداری

پڑھیں:

اشتعال انگیزی، قتل کےفتوؤں کے الزام پر کالعدم انتہا پسند جماعت کے31 افراد پر مقدمات درج کیے گئے

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ  کالعدم ٹی ایل پی کے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز گفتگو کرنے، دھمکیاں دینے اور قتل کے فتوے دینے کے الزام میں 31 افراد پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

لاہور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ ’کالعدم جماعت کے 92 ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 90 فنانسرز یعنی کالعدم جماعت کی مالی معاونت کرنے والے افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جن میں سے بہت سے افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔‘

پریس کانفرنس میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز گفتگو کرنے، دھمکیاں دینے اور قتل کے فتوے دینے والے افراد پر 31 مقدمات درج کیے گئے۔‘

صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ ’لاہور میں جماعت کے احتجاج میں شریک 830 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے 225 کو باقائدہ طور پر جیو فینسنگ کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے یعنی اس بات کی یقین دہانی کی گئی ہے کہ حراست میں لیے جانے والے یہ افراد پرتشدد احتجاج کے مقام پر موجود تھے۔‘

پنجاب صوبائی وزیرِ اطلاعات اعظمٰی بخاری نے بتایا  کہ اب تک 73ہزار مساجد کو جیو ٹیگ کیا گیا ہے اور 50 ہزار سے زیادہ عائمہ کرام نے اپنے آپ کو رجسٹر کروا لیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’اب تک جن عائمہ کرام نے اپنے آپ کو رجسٹر کروایا ہے انھوں نے رضاکارانہ طور پر ایسا کیا ہے کسی بھی انتظامیہ کی جانب سے انھیں کسی بھی قسم کے زور زبر دستی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اب تک صوبہ پنجاب کی تقریباً 84 فیصد مساجد کے علما نے اپنے آپ کو رجسٹر کروا لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تعاون کو فروغ دینے کیلیے اچھی پوزیشن میں ہے‘ اسحق ڈار
  • اشتعال انگیزی، قتل کےفتوؤں کے الزام پر کالعدم انتہا پسند جماعت کے31 افراد پر مقدمات درج کیے گئے
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے
  • صدر مملکت کو 4 ممالک کے سفیروں کی جانب سے اسناد سفارت پیش
  • صدر مملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا
  • بوگس انوائسز اور فیک سیلز بنانے والے ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن
  • تبدیلی کا نعرہ جعلی اور گمراہ کن تھا، وزیر مملکت عون چودھری
  • صدر مملکت نے اردون کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا
  • اردن کے شاہ عبدللہ دوم کواعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا
  • ’ورک فرام ہوم‘ کو چھٹی کے مترادف قرار دینے پر ملازم نے استعفیٰ دیدیا