سوات واقعے کے ہیرو ہلال سے روبینہ خالد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت آصف زرداری اور بلاول زرداری کی ہدایت پر سوات واقعے کے ہیرو ہلال خان سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی ملاقات ہوئی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ہلال خان نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دریائے سوات کی خطرناک لہروں سے قیمتی جانوں کو بچایا، ہلال خان نے رضاکارانہ طور پر ڈوبنے والے افراد کی لاشیں بھی تلاش کیں، سینیٹر روبینہ خالد نے ہلال خان کو رضاکارانہ کاروائیاں جاری رکھنے کیلیے 1 لاکھ روپے کی امداد دی۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول زرداری ہلال خان کی بہادری اور بے لوث خدمت سے متاثر ہوئے، ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے، سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ہلال خان جیسے ہیرو قوم کا فخر ہیں، آصف زرداری اور بلاول زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت سوات میں رضاکارانہ کارروائیوں کیلیے مدد دے گی، سندھ حکومت سوات کے رضاکاروں کو وسائل فراہم کرے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روبینہ خالد ہلال خان
پڑھیں:
بلاول بھٹو کا صمود فلوٹیلا کے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ
اسرائیل نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے
سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی، ردعمل
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لئے گئے تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں۔اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک کر ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ اسرائیل نے پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لئے گئے تمام افراد کی رہائی اور کا غزہ کے لئے انسانی راہداری اور فلسطین کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔