قانون ساز ادارے جمہوری اقدار کا تحفظ کریں‘صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) صدر مملکت آصف زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم جمہوریت، آزادی، شمولیت، رواداری اور معاشی و سماجی انصاف کے اصولوں پر کاربند رہیں گے۔بین الاقوامی یومِ پارلیمان کے موقع پر اپنے بیان میں صدر نے کہا کہ پارلیمان عوام کی خودمختار نمائندہ اور آئینی اقدار کی نگہبان ہوتی ہے۔ یہ قومی پالیسی کی تشکیل، شفافیت و جوابدہی کو یقینی بنانے اور تمام شہریوں کے بنیادی حقوق و آزادیوں کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی
ہے۔ مثر قانون سازی اور بھرپور نگرانی کے ذریعے پارلیمان عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے، طرزِ حکمرانی کو مثر بنانے اور جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ صدر نے کہا کہ اس اہم دن کے موقع پر میں پارلیمان کی کاوشوں کو سراہتا ہوں جو شفاف، جامع اور عوامی شراکت پر مبنی طرزِ حکمرانی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ قانون ساز اداروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ جمہوری اقدار کا تحفظ کریں اور قومی ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں۔پارلیمانِ پاکستان اپنے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی، ان کے حقوق و آزادیوں کے تحفظ اور عوامی احتساب کو یقینی بنانے کے لیے مثر نگرانی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ آئیے ایک ایسا پاکستان تعمیر کریں جہاں جمہوریت فروغ پائے، ادارے مضبوط ہوں اور ہر شہری کی آواز سنی اور عزت سے سمجھی جا ئے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد میں 13 اگست کو چھٹی کا اعلان
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 اگست کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے 13 اگست کو عوامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں 13 اگست کو عوامی تعطیل کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں تمام نجی ادارے، اسکول، کالجز، جامعات اور نجی کاروباری اِدارے اور دفاتر بند رہیں گے۔
اسلام آباد کی حدود میں اسلام آباد انتظامیہ کے تحت ضروری خدمات کے تمام دفاتر کھلے رہیں گے، تمام وفاقی وزارتیں، ڈویژن، اور تمام وفاقی ذیلی ادارے اور دفاتر بھی کھلے رہیں گے۔
Local holiday in Islamabad on 13th August. pic.twitter.com/njY1v3k8rM
— DC Islamabad (@dcislamabad) August 12, 2025