data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزارتِ پاور ڈویژن نے بجلی کے صارفین کو بلنگ کے عمل میں براہِ راست شریک کرنے اور نظام میں شفافیت کے فروغ کے لیے ایک بڑا اور انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے عنوان سے ایک جدید موبائل ایپلی کیشن پاور اسمارٹ متعارف کرا دی ہے، اس ایپ کے ذریعے صارفین خود اپنے بجلی میٹر کی تصویر مقررہ تاریخ پر اپ لوڈ کریں گے، جس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بجلی بل تیار کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  ترجمان وزارت توانائی کاکہنا ہےکہ  یہ قدم اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں اور تاخیر جیسے مسائل کا مؤثر حل ہے، ایپ کے تحت اگر صارف مقررہ دن پر ریڈنگ اپ لوڈ کر دیتا ہے تو بجلی کمپنی کے میٹر ریڈر کی کسی بعد کی ریڈنگ کو نظر انداز کر دیا جائے گا اور صرف صارف کی فراہم کردہ ریڈنگ ہی بلنگ میں شمار ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک ٹیکنالوجی فیچر نہیں بلکہ گورننس میں اصلاحات کی جانب ایک سنگِ میل ہے جو صارفین کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنانے کا ذریعہ ہے، اس نظام کے ذریعے صارفین نہ صرف اپنے بل کی درستگی کو یقینی بنا سکیں گے بلکہ ریڈنگ کے عمل کے نگران بھی خود ہوں گے۔

ایپ کا ایک بڑا فائدہ ان صارفین کو حاصل ہوگا جو حکومتی سبسڈی کے مستحق ہیں، مثال کے طور پر، 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا بل تقریباً 2,330 روپے آتا ہے، لیکن اگر ایک یونٹ بھی زائد ہو جائے تو سبسڈی ختم ہونے کے باعث بل اچانک 8,104 روپے تک جا پہنچتا ہے، پاور اسمارٹ ایپ کے ذریعے صارفین بروقت درست ریڈنگ دے کر اس سبسڈی سے مکمل طور پر مستفید ہو سکیں گے۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، سیکریٹری توانائی ڈاکٹر فخر عالم اور وزارت کی ٹیم کو اس جدید، شفاف اور عوام دوست حل کی تیاری اور نفاذ پر سراہا جا رہا ہے، یہ ایپ بجلی کے نظام میں شفافیت، بلنگ میں درستگی، صارفین کو اختیار اور شکایات میں نمایاں کمی کا ذریعہ بنے گی۔

توانائی کے شعبے میں اس پیش رفت کو صارفین کے لیے ایک انقلابی قدم اور طویل مدتی پالیسی اصلاحات کا نقطۂ آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: صارفین کو

پڑھیں:

مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری،ون پلس کی پہلی پوزیشن برقرار

کراچی (نیوزڈیسک)گزشتے ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں ون پلس نے ایک بار پھر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

مقبول اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق ون پلس 15 فائیو جی پہلے، سام سنگ گلیکسی اے 56 دوسرے اور سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

شیاؤمی 17 پرو میکس چوتھے، ایپل آئی فون 17 پرو میکس پانچویں، اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو چھٹے، سام سنگ گلیکسی اے 17 ساتویں پوزیشن پر ہیں۔

آٹھویں پوزیشن پر شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو، سام سنگ گلیکسی ایس 25 نویں اور ایپل آئی فون 17 دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، قیمت میں کمی کا امکان
  • فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
  • توانائی شعبہ کی تنظیم نو، گڈ گورننس پر توجہ، ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے کوشاں: وزیر خزانہ
  • پاکستان اور ڈنمارک کا اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم
  • توانائی کے شعبے کی تنظیمِ نو، سرکاری اداروں کی نجکاری، گورننس میں بہتری پر توجہ ہے، وزیر خزانہ
  • مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری،ون پلس کی پہلی پوزیشن برقرار
  • اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کی سست رفتاری کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں ’ایکشن اِن ایڈ آف سول پاور‘ ختم کرنے کی منظوری ، کیا اب آپریشنز ختم ہوں گے؟
  • وفاقی حکومت کا پری پیڈ میٹرنگ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ
  • میٹا کی نئی سہولت، صارفین واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیسبک پر ایک ہی یوزرنیم استعمال کرسکیں گے