دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 46 گھنٹوں سے بجلی کا بریک ڈاؤن،شہری کرب میں مبتلا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک:دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن جاری کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق بریک ڈاؤن کو 46 گھنٹوں سے زائد عرصہ گزر چکا، فالٹ تاحال درست نہیں کیا گیا۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی میں تعطل زیر زمین کیبل فالٹ کے باعث آیا ہے۔علاقے میں بارش کا پانی ہونے کے باعث دشواری کا سامنا ہے۔ پانی اترتے ہی کام مکمل کرکے سپلائی بحال کر دی جائے گی۔
انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔
خیال رہے کہ پمپنگ اسٹیشن بند ہونے کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پمپنگ اسٹیشن کے باعث
پڑھیں:
عالمی گیمز 2025: کوئسٹ محمد آصف کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا
عالمی گیمز 2025 کے اسنوکر ٹورنامنٹ میں عالمی چیمپئن محمد آصف سیمی فائنل میں شکست کے بعد تیسری پوزیشن کے مقابلے میں بھی مات کھا گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کےاسنوکر ٹورنامنٹ میں شریک پاکستان کے واحد کھلاڑی تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف سیمی فائنل میں چین کے زاہو گوڈونگ سے2-0 سے ہار گئے۔
بعد ازاں تیسری پوزیشن کے میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر نے بھی محمد آصف کو 1-2 سے شکست دےدی۔ ان کے حریف نے پہلا فریم 40-70 سے جیتا، دوسرے فریم میں محمد آصف نے 0-149 سے کامیابی پائی، اس فریم میں عالمی چیمپئن نے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا 141 کا بریک بھی کھیلا۔ تیسرے اور آخری فریم میں مدمقابل نے 53-78 سے فتح پاکر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔