Jang News:
2025-10-05@02:25:31 GMT

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 46 گھنٹوں سے بجلی کا بریک ڈاؤن

اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 46 گھنٹوں سے بجلی کا بریک ڈاؤن

فائل فوٹو

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن جاری ہے، ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ بریک ڈاؤن کو 46 گھنٹوں سے زائد عرصہ گزر چکا، فالٹ تاحال درست نہیں کیا گیا۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی میں تعطل زیر زمین کیبل فالٹ کے باعث آیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق علاقے میں بارش کا پانی ہونے کے باعث دشواری کا سامنا ہے۔ پانی اترتے ہی کام مکمل کرکے سپلائی بحال کر دی جائے گی۔

دوسری جانب پمپنگ اسٹیشن بند ہونے کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پمپنگ اسٹیشن

پڑھیں:

چمن: باب دوستی بارڈر پر وَن ڈاکیومنٹ رجیم کے تحت آمدورفت کو ریگولائز کر دیا گیا

---فائل فوٹو 

بابِ دوستی بارڈر پر وَن ڈاکیومنٹ رجیم کے تحت آمد و رفت کو ریگولائز کر دیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اسٹیشن آفسر راحیل رضا کے مطابق  پاک افغان بارڈر پر مالیاتی جرائم کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ہے، کرنسی اسمگلنگ میں ملوث 12 گروہ گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

اسٹیشن آفسر راحیل رضا کا کہنا ہے کہ مالیاتی جرائم میں ملوث افراد سے پاکستانی اور مختلف ممالک کی کرنسی برآمد کی ہے۔

راحیل رضا کے مطابق پاسپورٹ ٹریولنگ کے تحت دوطرفہ پیدل آمد و رفت 8 ہزار سے تجاوز کر گئی، مسافروں کی سہولت کے لیے انٹری اور ایگزِٹ کاؤنٹرز کی تعداد بڑھا کر 16 کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: اسٹیشن روڈ پر سیوریج کا مین ہول کھلا ہوا ہے جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے
  • اسرائیل کے غزہ پر حملے نہ رکے، 24 گھنٹوں میں مزید 66 فلسطینی شہید
  • چمن: باب دوستی بارڈر پر وَن ڈاکیومنٹ رجیم کے تحت آمدورفت کو ریگولائز کر دیا گیا
  • ایشوریا کیساتھ بریک اپ کے بعد سلمان خان نے جنون میں آکر کیا حرکت کی؟
  • گھنٹوں انتظار کی اذیت ختم ،نادرا نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • پاکستان ریلوے کا بوگیوں اور کارگو ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ
  • پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 50 گھنٹوں سے منقطع، کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی بند
  • نادرا نے لمبی لمبی قطاروں اور گھنٹوں انتظارکی اذیت سے جان چھڑادی
  • راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، مزید 29 کیسز سامنے آگئے
  • یورپ کے مختلف ممالک میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے