چمن: باب دوستی بارڈر پر وَن ڈاکیومنٹ رجیم کے تحت آمدورفت کو ریگولائز کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
بابِ دوستی بارڈر پر وَن ڈاکیومنٹ رجیم کے تحت آمد و رفت کو ریگولائز کر دیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اسٹیشن آفسر راحیل رضا کے مطابق پاک افغان بارڈر پر مالیاتی جرائم کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ہے، کرنسی اسمگلنگ میں ملوث 12 گروہ گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
اسٹیشن آفسر راحیل رضا کا کہنا ہے کہ مالیاتی جرائم میں ملوث افراد سے پاکستانی اور مختلف ممالک کی کرنسی برآمد کی ہے۔
راحیل رضا کے مطابق پاسپورٹ ٹریولنگ کے تحت دوطرفہ پیدل آمد و رفت 8 ہزار سے تجاوز کر گئی، مسافروں کی سہولت کے لیے انٹری اور ایگزِٹ کاؤنٹرز کی تعداد بڑھا کر 16 کر دیے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بے قدر میں اضافہ
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ تفصیلات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اضافی 2 ارب ڈالر کے ترسیلات زر کی متوقع آمد، حکومت کی 40 کروڑ ڈالر مالیت کے عالمی بانڈز کے اجراء کی منصوبہ بندی اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رحجان سے درآمدی بل میں متوقع کمی جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو دن بھر ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 26 پیسے کی کمی سے 281 روپے 5 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن سپلائی بہتر ہوتے ہی درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 282 روپے 35 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔