پاکستان ریلوے کا بوگیوں اور کارگو ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251003-01-16
لاہور (آن لائن) پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں اور متعدد بوگیوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق لیگج وینوں، بریک وینوں اور
کارگو ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق پرائیویٹ فرموں کو پری کوالیفیکیشن کے لیے بڈز جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ بڈز جمع کروانے کی آج آخری تاریخ تھی۔ اس منصوبے کے تحت 20 بریک وینیں، 8 لیگج وینیں اور 2 کارگو ایکسپریس ٹرینیں نجی شعبے کے سپرد کی جائیں گی۔مزید برآں 12 ٹرینوں کی 20 بریک وینیں اور 7 ٹرینوں کی 8 لیگج وینیں بھی پرائیویٹ کی جائیں گی۔ محکمہ ریلوے نے کراچی سے لاہور تک چلنے والی ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا پلان تیار کر لیا ہے، جبکہ کراچی تا ملتان اور فیصل آباد چلنے والی ٹرینوں کو بھی نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وارثت خدائی حکم ہے، حق دلانا ریاستی ذمے داری ہے، عدالتی فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-08-7
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے خواتین کے حق وراثت سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل بینچ کا تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں ورثاء کو تاخیر سے حق وراثت سے دینے پر درخواست گزار عابد حسین پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عاید کردیا گیا۔ عدالت عظمیٰ نے عابد حسین کی اپیل خارج کرنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا، تحریری فیصلے میں کہا گیاکہ جرمانے کی رقم 7 دن کے اندر رجسٹرار عدالت عظمیٰ کے پاس جمع کرائی جائے، جرمانے کی رقم ورثاء میں تقسیم ہوگی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ’عابد حسین کا جائداد تحفہ ہونے کا دعویٰ ثابت نہ ہو سکا، وراثت کا حق خدائی حکم ہے، عورتوں کو حق وراثت سے محروم کرنا آئین اور اسلام کی واضح تعلیمات کے منافی ہے، جائیداد کی ملکیت مالک کی وفات کے فوراً بعد ہی ورثاء کو منتقل ہو جاتی ہے۔خواتین کے وراثتی حقوق سے چشم پوشی کرنے والا معاشرہ آئین اور اللہ کے حکم کیخلاف ہے، ریاست کی ذمے داری ہے خواتین کو کسی تاخیر، خوف یا طویل عدالتی کارروائی کے بغیر وراثت کا حق دلائے، وراثت سے محروم کرنے والوں کو قانون کے تحت جوابدہ ٹھہرایا جائے۔