صدر آصف زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دیدی، بجٹ کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
صدر آصف زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دیدی، بجٹ کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے، جس کے ساتھ ہی بجٹ منظوری کا عمل مکمل ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی، صدر مملکت کی جانب سے فنانس بل پر دستخط کے بعد نئے مالی سال کے بجٹ منظوری کا عمل مکمل ہوگیا۔نئے مالی سال کے بجٹ کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ صدر مملکت نے بجٹ 25-26 کی سمری پر باقاعدہ دستخط کر دیے ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد فنانس بل کے تحت مختلف ٹیکس اقدامات لاگو ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے چند روز قبل فنانس بل 26-2025 کو اکثریتی ووٹوں سے منظور کیا تھا، جس کے بعد اسے آئینی طریقہ کار کے مطابق صدر مملکت کو ارسال کیا گیا تھا۔صدر کی منظوری کے ساتھ ہی اب وفاقی حکومت کو مالی سال 26-2025 کے لیے مقرر کردہ آمدنی اور اخراجات پر عمل درآمد کا اختیار حاصل ہوگیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ نے ویڈیو لنک کی سہولت میں دور دراز علاقوں تک توسیع دیدی سپریم کورٹ نے ویڈیو لنک کی سہولت میں دور دراز علاقوں تک توسیع دیدی سی ڈی اے ، بقایاجات کی بروقت وصولی کیلئے ون ونڈو فیسلٹیشن سینٹر میں بہترین انتظامات ،شہریوں کی تعریف پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم، بھارت سے فوری عملدرآمد کا مطالبہ پاکستان اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری، مزید 88فلسطینی شہید واشنگٹن پوسٹ کا ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچنے کا دعوی، وائٹ ہاوس کابھی ردعمل آ گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری
پڑھیں:
شادی ہالز رات 12بجے بند کرنے اورایکو پر پابندی کاخیرمقدم کرتے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی جانب سے شادی ہالز رات 12 بجے سختی سے بند کرنے، آتشبازی اور ایکوسائونڈ لگی گاڑیوں پر پابندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بس اس آرڈر پر بلا امتیاز سختی سے عملدرآمد کروادیا جائے تو عوام کو کافی حد تک سکون میسر ہوگا ۔ حیدرآباد کے حسن کو ٹوٹی پھوٹی سڑکوں،انکروچمنٹ اور بے ڈھنگی پارکنگ نے تباہ کردیا ہے۔ انکروچمنٹ کا خاتمہ وقت اور عوام کی اہم ضرورت ہے، بلا امتیاز دوکان کے شٹر سے باہر سامان رکھنے پر پابندی عائد کی جائے اور بالخصوص جہاں انکروچمنٹ کی وجہ سے گزرنا محال ہے وہاں فی الفور مستقل انکروچمنٹ کا خاتمہ کیا جائے روڈ پر کرسیاں ٹیبل رکھنے پر پابندی مستقل عائد کی جائے۔ گرین بیلٹ لاکھوں روپیہ خرچ کرنے کے بعد بھی ناکارہ ہو گئے ہیں اسکا بہترین حل یہ ہے کہ گرین بیلٹ پر کار اور موٹر سائیکل پارکنگ بنا دی جائے تاکہ شہریوں کو گزرنے میں آسانی ہو۔ محمد خالد قادری نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور متعلقہ محکمے اس آرڈر پر مستقل سختی سے بلا امتیاز عمل کروائیں۔