پاکستان اور یو اے ای کا ویزا پالیسی میں نرمی پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں، خصوصاً ورک ویزا کے خواہشمند افراد کے لیے ویزا پالیسی میں آسانیاں پیدا کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ابوظہبی میں یو اے ای وزارت داخلہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات میں ویزا مسائل، اسمگلنگ، غیر قانونی امیگریشن اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ سیف بن زاید النہیان نے ویزا سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ویزا میں نرمی سے لاکھوں پاکستانیوں کو سہولت ملے گی جو یو اے ای کی معیشت کا حصہ ہیں۔ ملاقات میں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے سیکیورٹی کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یو اے ای
پڑھیں:
پاکستان کا کرپٹو معیشت میں بٹ کوائن ذخائر قائم کرنے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے بٹ کوائن ذخائر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب کے مطابق بٹ کوائنز قومی ذخائر میں شامل کیے جائیں گے اور ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کے ذریعے آمدن حاصل کی جائے گی۔ وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک، اور ایس ای سی پی مل کر ایک جامع اور محفوظ کرپٹو فریم ورک تشکیل دیں گے۔ عالمی سطح پر اس فیصلے کو سراہا جا رہا ہے۔ 2024 میں کرپٹو اپنانے کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں نویں نمبر پر رہا ہے۔