ٹی 20 ایشیاکپ: بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیت کے لئے 155 رنز کا ہدف دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے 9ویں میچ میں بنگلا دیش نے افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے، تنزید حسین نے شاندار 31 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی۔
سیف حسن 30 اور توحید ہردوئے 26 بنا کر نمایاں رہے جب کہ افغانستان کے کپتان راشد خان اور نور احمد 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
واضح رہے کہ افغان ٹیم جیت کی صورت میں سپر فور راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر جائے گی جب کہ بنگلہ دیش کو ایونٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے افغانستان کو شکست دینا ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایشیا کپ: بنگلا دیش کو آج افغانستان کیخلاف کرو یا مرو کا چیلنج درپیش
کراچی:ایشیا کپ 2025 میں بنگلا دیش کو کرو یا مرو کا چیلنج درپیش ہے۔
منگل کو ابوظبی میں بنگلادیش کا افغانستان سے مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجکر 30 منٹ پر مد مقابل آئیں گی۔
افغانستان نے اپنے افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ کو94 رنز سے شکست دیکر اچھی شروعات کی تھی، افغانستان آج اپنا دوسرا جبکہ بنگلا دیش تیسرا میچ کھیلے گا۔
بنگلہ دیش کو سری لنکا کے خلاف میچ میں شکست کا سامنا رہا تاہم اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیشی سائیڈ بھی ہانگ کانگ کیخلاف کامیاب رہی تھی۔
گروپ بی میں اس وقت سری لنکا 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، افغانستان اور سری لنکا دو، دو پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔