شملہ معاہدے کے پچاس برس دیکھ لیے، اب وقت بدل چکا ہے،مشعال ملک
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ شملہ معاہدے کے پچاس برس دیکھ لیے، اب وقت بدل چکا ہے اور بھارت کی ہندوتوا سوچ پوری دنیا پر عیاں ہو گئی ہے، بھارت خود دہشتگردی کروا کر پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔
اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز میں یومِ شہداءکشمیر کی تقریب ہوئی، جس میں مشعال ملک، نسیم زہرہ اور ڈاکٹر قمر چیمہ نے کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور بھارتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ شملہ معاہدے کے پچاس برس دیکھ لیے، اب وقت بدل چکا ہے اور بھارت کی ہندوتوا سوچ پوری دنیا پر عیاں ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس اور جے ایس ایس کا گٹھ جوڑ ایکسپوز ہو چکا، بھارت خود دہشتگردی کروا کر پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔ نسیم زہرہ نے خطاب میں کہا کہ مودی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے خطے کے امن کو سبوتاژ کیا اور یو این قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈیا جانتا ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے، اس لیے مذاکرات کی کوئی امید نظر نہیں آتی۔ ڈاکٹر قمر چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، لیکن ا±س وقت کی حکومت خاموش رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں کشمیری شہید کیے گئے، معصوموں کے گھر جلائے جا رہے ہیں اور بھارت کشمیر کو غزہ بنانے پر تلا ہوا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مشعال ملک اور بھارت
پڑھیں:
پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے سے خطے میں نئی ہلچل، بھارت پریشان
نئی دہلی: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے پر بھارت کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت اس پیشرفت سے پہلے ہی آگاہ تھی اور معاہدے پر دستخط کی رپورٹس کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی، ساتھ ہی اس معاہدے کے خطے اور عالمی استحکام پر ممکنہ اثرات کا تجزیہ بھی کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ریاض میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے "اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے" (SMDA) پر دستخط کیے تھے۔
معاہدے کی شقوں کے مطابق اگر کسی ایک ملک پر بیرونی مسلح حملہ ہوتا ہے تو اسے دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے اسٹریٹیجک تعلقات اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کرتا ہے۔