data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیرپور میرس (جسارت نیوز ) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ محمد سہیل راجپوت کی ہدایت پر کنسلٹنٹ صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ و انچارج ضلع خیرپور احمد بخش گمرو نے تعلقہ نارا کی ٹاؤن کمیٹی چونڈکو میں کھلی کچہری منعقد کی، جہاں عوامی شکایات سنیں اور درخواستیں وصول کیں۔کھلی کچہری میں ٹاؤن کمیٹی چونڈکو کے چیئرمین سردار بخش علی آرادین اور اسسٹنٹ کمشنر نارا بھی شریک تھے۔کْل 35 شکایات موصول ہوئیں 3 شکایات ٹاؤن کمیٹی چونڈکی سے متعلق تھیں، جن پر موجود چیئرمین نے موقع پر ہی ازالے کے احکامات جاری کیے۔21 شکایات مختلف محکموں سے متعلق تھیں۔11 درخواستیں سوئی گیس کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق تھیں، جنہیں وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر سکھر بھیج دیا گیا۔تعلقہ ہیلتھ آفس اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، رورل ہیلتھ سینٹر چونڈکی نے آگاہ کیا کہ تعلقہ نارا میں حالیہ دنوں میں ہیپاٹائٹس A کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جن کے تدارک کے لیے خصوصی ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں۔ مزید یہ کہ تعلقے کے 3 رورل ہیلتھ سینٹرز اور تمام بنیادی صحت مراکز میں کوئی لیبارٹری موجود نہیں ہے۔اس سنگین صورتحال پر کنسلٹنٹ صوبائی محتسب اعلیٰ نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خیرپور ڈاکٹر ندیم اشرف جوکیو کو فون کرکے فوری کارروائی کی ہدایت دی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محتسب اعلی

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ پیش

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور (اے پی پی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو سانحہ سوات کی پراونشل انسپکشن ٹیم کی انکوائری رپورٹ پیش کردی گئی۔وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور حکام کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لئے نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں ان خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات بھی تجاویز کئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں سوات سانحے کے تناظر میں فرائض سے غفلت کے مرتکب سرکاری اہلکاروں اور افسران کی نشاندہی کی گئی ہے۔ فرائض سے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف تادیبی کاروائیاں عمل میں لانے کی بھی سفارش کئی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کوتاہی کے مرتکب سرکاری اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائیوں کی منظوری دیدی۔ متعلقہ محکمے غفلت کے مرتکب اہلکاروں اور افسران کے خلاف تادیبی کارروائیوں کا آغاز کریں گے۔ ان محکموں میں ضلعی انتظامیہ سوات، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیو1122 شامل ہیں۔ یہ محکمے اس سلسلے میں 60 دنوں کے اندر تمام قانونی لوازمات پوری کرکے تادیبی کارروائیاں عمل میں لائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور:اداکارہ حمیرا اصغر ماڈل ٹائون قبرستان میں سپرد خاک
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ پیش
  • عظمی بخاری سے محرم جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور امن کمیٹی کے وفد کی ملاقات ، مثالی انتظامات کرنے پر وزیر اعلی سے اظہار تشکر
  • سکھر ، سیپکو کی کھلی کچہری، عوام پھٹ پڑے ، بدعنوانی کیخلاف احتجاج
  • سملی اسپتال کا کارڈیک وارڈ نواز شریف کے نام
  • بدین: ریجنل ڈائریکٹر محتسب بدین کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ
  • وفاقی محتسب سیکریٹریٹ میں عوامی شکایت کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد
  • لیاری میں گرنے والی عمارت 40، 50 سال پہلے بنی تھی: سعید غنی
  • 18 ماہ تک ہراسانی، طارق رضا پر الزام ثابت، محتسب کا دو سالہ تنزلی اور جرمانے کا حکم