لیاری میں رہائشی عمارت گرنے پر برطانوی ہائی کمشنر کا اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے لیاری میں رہائشی عمارت گرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جین میریٹ نے پیغام دیا کہ لیاری میں رہائشی عمارت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں اور ان بہادر ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ ہیں جو انتہائی مشکل حالات میں بلا تھکن کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعہ 4 جولائی کو لیاری کے علاقے بغدادی میں رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس میں اب تک 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق رہائشی عمارت کی حالت مخدوش تھی جس کے سبب اچانک گر گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں رہائشی عمارت
پڑھیں:
آفاق احمد کا لیاری میں عمارت گرنے، جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار
چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ نے کہا کہ حکومت اگر کچھ کرنے میں سنجیدہ ہے تو مخدوش عمارتوں کو خالی کروا کر مکینوں کو اسکا متبادل فراہم، غفلت برتنے والے اداروں کے خلاف کاروائی، متاثرین کو متبادل رہائش و فوری امداد فراہم کرے اور ایسا مکینزم بنایا جائے کہ مستقبل میں ایسے کسی بھی واقعہ کی روک تھام ممکن ہوسکے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے لیاری میں عمارت گرنے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مخدوش عمارتوں کو خالی کروانا اور رہائشیوں کو متبادل رہائش فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت جانی و مالی نقصان کے بعد تحقیقاتی کمیٹیاں بنانے میں جتنی تیزی دکھاتی ہے اگر اتنی ہی تیزی بوسیدہ عمارتیں خالی کروانے میں دکھائے تو ایسے دلخراش واقعات سے بخوبی بچا جاسکتا ہے۔
آفاق احمد نے کہا کہ گرنے والی بلڈنگ میں رہنے والے 6 خاندانوں کے جو ایک درجن لوگ اس حادثے میں جاں بحق ہوئے اسکی ذمہ داری سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں پر عائد ہوتی ہے، صوبائی و شہری حکومت پیپلز پارٹی کی ہے اس لئے مجرمانہ غفلت کی پوری ذمہ دار بھی وہی ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ گذشتہ 16 سالوں سے مسلسل حکومت کرنے والوں نے شہر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے، اولڈ سٹی ایریا میں ایسی بہت سی عمارتیں اب بھی موت کاپھندہ بنی کھڑی ہیں۔