کراچی سے انتہائی افسوسناک خبرجاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 2 روز قبل منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
لیاری کے علاقہ بغدادی میں جمعہ کی صبح پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے کے بعد ریسکیو کا عمل مکمل کرلیا گیا، واقعے میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 27 ہوگئی۔
ریسکیو حکام نے 48 گھنٹے بعد جائے حادثہ کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔ احتیاطی طور سرچنگ کاعمل جاری ہے۔ جمعہ کو صبح 10 بجے افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 27 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب لیاری آگرہ تاج کالونی ایک اورعمارت میں دراڑیں پڑگئیں۔ پولیس اور ایس بی سی اے رات گئے 7 منزلہ رہائشی عمارت کو خالی کرانے پہنچی تو مکیںوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے بعد انتظامیہ نے کامیاب مذاکرات کے بعد عمارت کو خالی کروا کر پانی کی ٹنکی توڑی اوربجلی منقطع کرنے کے عمارت کو سیل کردیا۔
انتظامیہ کے مطابق مکینوں کو سرکاری اسکول منتقل کردیا گیا ۔ ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کا کہنا ہے کہ دو سال پہلے 60 گز پرسات منزلہ عمارت تعمیرکی گئی تھی۔ عمارت میں 11 خاندانوں کے 57 افراد رہائش پزیرتھے۔ عمارت کے رہائشیوں کو بلڈرمعاوضہ ادا کرے گا جبکہ ایس بی سی اے نے بلڈرمنصورشاہ اور ٹھیکیدارکیخلاف کلری تھانے میں مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آرکے متن کے مطابق بلڈنگ کو ناقص مٹیریل استعمال کرکے غیرقانونی طورپرتعمیرکیا گیا، متاثرہ عمارت جانی ومالی نقصان کا باعث بن سکتی تھی۔ عمارت کو خطرناک قراردے کرناقابل رہائش قراردے دیا گیا۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عمارت کو
پڑھیں:
کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے پاک کالونی میں کے ایم سی کٹ کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں سے ایک مدثر عرف ساوا عرف خوف کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم شاہزیب عرف شاھو کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور گارڈن کے علاقے سے چھینی گئی 125 موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے نعیم ڈاڈا گروپ سے ہے جو کراچی میں منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم، اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
ملزم مدثر کا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آ چکا ہے جو اس سے قبل بھی چار مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔