جیکب آباد: مسلح افراد کا ہوٹل پر دھاوا، کئی افراد قیمتی اشیاء سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد میں مسلح افراد کا ہوٹل پر دھاوا ،متعدد افراد سے نقدی موبائل فون اور دو مٹر سائیکلیں چھین کر فرار تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود سبزی منڈی کے ہوٹل پر جمع کی شام پید ل تین مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اورہوٹل پر بیٹھے متعدد افراد حسیب کورائی، محمد علی ابڑو،میر پٹھان ،زین سولنگی سے نقدی موبائل فون اور سے موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے واقع کے خلاف متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر دہرنا دیکر روڈ بلا ک کردیا اور شدید نعریبازی کی جبکہ آباد تھانے کی حدودگورشانی موڑ کے قریب کلاشنکوف برادر مسلح افراد نے اللہ بچایو سرکی سے سی ڈی موٹر سائیکل ماڈل 2023اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مسلح افراد
پڑھیں:
لوئر دیر، مسلح افراد کی گھر میں فائرنگ، جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنماء قتل، بیوی شدید زخمی
ذرائع کے مطابق پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد مفتی حبیب اللہ کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں براول دیر بالا بین درہ میں مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جے یو آئی (ف) براول کے سابق امیر مفتی حبیب اللہ حقانی جاں بحق اور ان کی بیوی شدید زخمی ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد مفتی حبیب اللہ کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ جعمیت علماء اسلام کے مفتی حبیب اللہ حقانی نے جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تھا۔