بیروت کے وسط میں حزب اللہ کی مسلح پریڈ، ہتھیاروں کی واپسی کیلئے ڈیڈلائن سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ امریکی سفیر کی جانب سے ترکیہ اور شام کے لیے خصوصی ایلچی تھامس باراک کے ذریعے 19 جون کو لبنانی حکام کو دی گئی امریکی تجویز پر جواب دینے کے قریب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی دار الحکومت بیروت کے وسط میں اسلحے سے لیس حزب اللہ کے مسلح ارکان کے مظاہرے نے سیاسی اور عوامی سطح پر شدید بحث کو جنم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرے میں موجود افراد نقاب پوش افراد اسلحہ تھامے سڑکوں پر دکھائی دیے۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ امریکی سفیر کی جانب سے ترکیہ اور شام کے لیے خصوصی ایلچی تھامس باراک کے ذریعے 19 جون کو لبنانی حکام کو دی گئی امریکی تجویز پر جواب دینے کے قریب ہے۔ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ اصولی طور پر قدم کے بدلے قدم کے تصور کو تسلیم کرتی ہے، تاہم وہ ہتھیاروں کی واپسی کیلئے کوئی مقررہ ڈیڈ لائن قبول کرنے سے انکار کرتی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار
راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی تاہم عمران خان نے بتانے سے انکار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کے اکاؤنٹ سے ریاست مخالف مواد پوسٹ ہونے کے معاملے میں ایف آئی اے سائبر کرائمز نے تحقیقات شروع کر دیں۔
ایف آئی اے سائبر کرائمز کی تین رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور عمران خان سے ملاقات کرکے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی۔ سائبر کرائمز ٹیم کی قیادت ایاز خان نے کی۔
ذرائع کے مطابق ٹیم نے سوالات کیے کہ آپ کا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے؟ کہاں سے استعمال کیا جاتا ہے؟ آپ نے ایکس اکاؤنٹ کا ایکسیس کس کو دیا ہوا ہے؟ آپ کے ایکس اکاؤنٹ سے جو چیزیں پوسٹ ہوتی ہیں کیا آپ کو علم ہے وہ ریاست کے مخالف ہوتی ہیں؟
ذرائع کے مطابق عمران خان نے جواب دیا کہ میرا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے میں نہیں بتاؤں گا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم سے تحریری سوال نامہ مانگ لیا اور جواب وکلاء کی موجودگی میں دینے پر اصرار کیا۔
ذرائع کے مطابق سائبر کرائمز ٹیم ایک گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل موجود رہی۔