عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
راولپنڈی:
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی تاہم عمران خان نے بتانے سے انکار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کے اکاؤنٹ سے ریاست مخالف مواد پوسٹ ہونے کے معاملے میں ایف آئی اے سائبر کرائمز نے تحقیقات شروع کر دیں۔
ایف آئی اے سائبر کرائمز کی تین رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور عمران خان سے ملاقات کرکے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی۔ سائبر کرائمز ٹیم کی قیادت ایاز خان نے کی۔
ذرائع کے مطابق ٹیم نے سوالات کیے کہ آپ کا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے؟ کہاں سے استعمال کیا جاتا ہے؟ آپ نے ایکس اکاؤنٹ کا ایکسیس کس کو دیا ہوا ہے؟ آپ کے ایکس اکاؤنٹ سے جو چیزیں پوسٹ ہوتی ہیں کیا آپ کو علم ہے وہ ریاست کے مخالف ہوتی ہیں؟
ذرائع کے مطابق عمران خان نے جواب دیا کہ میرا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے میں نہیں بتاؤں گا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم سے تحریری سوال نامہ مانگ لیا اور جواب وکلاء کی موجودگی میں دینے پر اصرار کیا۔
ذرائع کے مطابق سائبر کرائمز ٹیم ایک گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل موجود رہی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق ایکس اکاؤنٹ
پڑھیں:
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کی تکلیف، دو سٹنٹ ڈالے گئے
اسلام آباد س (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔
نجی ٹی وی 365 نیوز نے ہسپتال ذرائعکے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل کی شریانوں میں دو سٹنٹ ڈالے ہیں۔ ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اس وقت ڈاکٹروں کی خصوصی نگرانی میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے قریبی ساتھیوں اور پارٹی رہنماؤں نے عوام سے ان کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
ایک روز میں چمن بارڈر کے ذریعے 10 ہزار 700 افغان شہری افغانستان واپس بھیج دیے گئے
مزید :