کراچی میں 480 سے زائد مخدوش عمارتیں ہیں، بغیر اجازت تعمیر پر سخت کارروائی ہوگی: وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی قیادت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی اور ظالم کے سامنے نہ جھکنے کی یاد دلاتا ہے۔ آج ہر آنکھ اشکبار ہے، میں بھی عزاداروں کے ساتھ کچھ دیر جلوس میں شریک رہا۔
انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران سندھ بھر میں 17 ہزار سے زائد مجالس اور 4 ہزار سے زائد جلوس منعقد ہوئے، جن میں سے 30 فیصد سے زائد مجالس اور 10 فیصد سے زائد جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا۔ سیکیورٹی کے لئے 50 ہزار پولیس اہلکار، 453 موبائلز اور 168 گاڑیاں تعینات کی گئیں، جبکہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج 10 محرم کو 1 ہزار 4 سو سے زائد جلوس برآمد ہوں گے جن میں سے 523 تعزیہ کے جلوس ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جلوس کے لیے 6 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں، اور ہر جلوس کی مانیٹرنگ براہِ راست انہیں بھیجی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی: منہدم عمارت سے 26 لاشیں نکال لی گئیں، مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ برقرار
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز روہڑی کا پاکستان کا سب سے بڑا جلوس بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا، جو امن و امان کے قیام کی گواہی دیتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیرداخلہ، وزیر بلدیات اور میئر کراچی سیکیورٹی رپورٹس کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔
لیاری سانحہ: ریسکیو آپریشن مکمل، ذمہ داروں کو سزا دی جائے گیمراد علی شاہ نے لیاری میں عمارت گرنے کے المناک سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ 26 افراد جاں بحق ہوئے۔ ہماری اولین ترجیح زندہ افراد کی بازیابی تھی، ریسکیو آپریشن آج مکمل ہو جائے گا۔ کل اس واقعے پر تفصیلی اجلاس طلب کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اولڈ سٹی ایریا میں 480 سے زائد عمارتیں خطرناک قرار دی جا چکی ہیں، ان میں سے بیشتر ضلع جنوبی میں واقع ہیں۔ ایک نئی بلڈنگ جو گزشتہ روز گری، بغیر اجازت تعمیر کی گئی تھی اس کے ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: کراچی: لیاری میں 107 مخدوش عمارتیں، 22 انتہائی حساس قرار، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ
غریب لوگ سستی عمارتوں میں رہنے پر مجبور ہوتے ہیں، لیکن حکومت کی کوشش ہے کہ خطرناک عمارتوں سے انہیں بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ عوام سے اپیل ہے کہ بلڈنگ خریدتے وقت حکومتی منظوری ضرور چیک کریں۔
سیکیورٹی خطرات اور علاقائی تناؤوزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت کو حالیہ شکست کے بعد ہماری سیکیورٹی فورسز الرٹ ہیں، جبکہ ایران اور اسرائیل کے تنازعے کی وجہ سے علاقائی خطرات بھی درپیش ہیں۔ ہم مکمل چوکنا ہیں، اللہ سے دعا ہے کہ عاشورہ کا دن خیریت سے گزرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سندھ کراچی لیاری لیاری عمارت مراد علی شاہ یوم عاشور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کراچی لیاری لیاری عمارت مراد علی شاہ یوم عاشور مراد علی شاہ نے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے قریب لیاری ایکسپریس وے پل کے اوپر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے، متوفی پیدل جا رہا تھا۔ جبکہ فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر 40 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
تاہم پولیس متوفی کی شناخت کی کوششیں کر رہی ہے۔