data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ چیک کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریہ چیک یورپ میں پاکستان کا اہم شراکت دار ہے۔ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار جمہوریہ چیک کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر شہریار اکبر خان سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی اور ثقافتی وفود کے تبادلوں کے فروغ پر بھی زور دیا۔ صدر مملکت نے شہریار اکبر خان کو نئی تقرری پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ صدر آصف علی زرداری سے یوکرین کے لئے نامزد سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ کنور عدنان احمد خان نے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان یوکرین کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ وہ اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کردار ادا کریں۔ صدر آصف علی زرداری نے میجر جنرل ریٹائرڈ کنور عدنان احمد خان کو نئی ذمہ داری پر مبارک باد اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: صدر مملکت نے جمہوریہ چیک کے لئے

پڑھیں:

ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین کو اسلحہ کی ترسیل شروع کر دی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پینٹاگون (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یوکرین کو بعض اسلحے کی ترسیلات دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پینٹاگون نے ایک ہفتہ قبل بعض ترسیلات کو عارضی طور پر معطل کرنے کی ہدایت دی تھی۔بدھ کے روز 2 امریکی عہدے داروں نے بتایا کہ ان ترسیلات میں 155 ملی میٹر کے گولے اور درست نشانے والے میزائل شامل ہیں جنھیں ’’جی ایم ایل آر ایس‘‘ (GMLRS) کہا جاتا ہے۔ تاہم ’’ایسوسی
ایٹڈ پریس‘‘ نیوز ایجنسی کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ اسلحہ یوکرین بھیجنے کا عمل کب شروع ہوا۔یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب یوکرین کے فضائی دفاعی یونٹوں نے جمعرات کی صبح دار الحکومت کیف پر روسی ڈرون حملے کے خلاف مزاحمت کی۔

متعلقہ مضامین

  •  صدر مملکت سے جمہوریہ چیک اور یوکرائن کیلئے نامزد پاکستانی سفرا کی ملاقات 
  • روسی سفیر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر گفتگو
  • روسی سفیر البرٹ خورِیو کی سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات
  • صدر آصف علی زرداری سے چیک ریپبلک اور یوکرین کے لیے نامزد پاکستانی سفراء کی ملاقات
  • ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین کو اسلحہ کی ترسیل شروع کر دی
  • بانی پی ٹی آئی کے بچے والد سے ملاقات کیلیے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو کوئی اعتراض نہیں، وزیر مملکت
  • رانا تنویر حسین سے مصر ی سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد کی ملاقات،زراعت، آبی ذخائر اور موسمیاتی ٹیکنالوجی پر اشتراک سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
  • ٹرمپ کو نوبل انعام کیلیے نامزد کرنا جنگی مجرم کو اعزاز دینا ہے، سابق یورپی سفارتکار
  • جنگی مجرم نے اپنے اندھے حامی کو ''امن انعام'' کیلئے نامزد کیا ہے، جوزپ بورل