فلسطینی رہنما کی ٹرمپ کیخلاف 20ملین ڈالرہرجانے کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں فلسطین کے حامی مظاہروں کے نمایاں رہنما محمود خلیل نے گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 20 ملین ڈالر (تقریباً 56 کروڑ روپے) ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ محمود خلیل کا کہنا ہے کہ انہیں غیرقانونی طور پر حراست میں رکھا گیا اور ملک بدر کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ انہیں اور ان کے خاندان کو خوفزدہ کیا جاسکے۔ ان کی جانب سے درخواست سینٹر فار کونسٹی ٹیوشنل رائٹس کے تعاون سے جمع کرائی گئی ہے۔ دعوے میں کہا گیا ہے کہ خلیل کو شدید ذہنی اذیت، مالی نقصان اور عزت و شہرت کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ خلیل نے کہا کہ میرے 104 دن ضائع ہوئے، میں اپنی بیوی سے دور رہا، اپنے پہلے بچے کی پیدائش بھی نہ دیکھ سکا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ طاقت کے ناجائز استعمال پر جواب طلبی ہو۔ انہوں نے بتایا کہ حراست کے دوران انہیں 70 سے زاید افراد کے ساتھ ایک کمرے میں رکھا گیا، جہاں نہ روشنی بند ہوتی تھی، نہ کوئی پرائیویسی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹرمپ لائبیریا کے صدر کی رواں انگریزی پر حیران رہ گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لائبیریا کے صدر کی رواں انگریزی پر حیران رہ گئے جس پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔واقعہ اْس وقت پیش آیا جب افریقی ممالک کے رہنماؤں کا ایک وفد وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے آیا۔ صدر ٹرمپ نے لائبیریا کے صدر سے پوچھاکہ آپ نے اتنی اچھی انگریزی کہاں سے سیکھی؟ اس پر لائبیریا کے صدر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں نے انگریزی لائبیریا سے سیکھی ہے۔ ٹرمپ نے جواب سن کر دلچسپی کا اظہار کیا اور کہ یہاں میز پر بیٹھے کچھ لوگ اتنی اچھی انگریزی نہیں بول سکتے۔