Jasarat News:
2025-09-18@13:55:11 GMT

ٹرمپ سپرمین بن گئے

اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی ایوان صدر، وائٹ ہاؤس نے جمعہ کے روز اپنے سرکاری “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر جاری کی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھیڑ دی ہے۔

اس تصویر میں ٹرمپ کو سپر ہیرو “سپر مین” کے روپ میں دکھایا گیا ہے، جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ تصویر کے ساتھ یہ الفاظ تحریر تھے:
امید، سچائی، انصاف — امریکی انداز میں سپر مین ٹرمپ”۔ پس منظر میں امریکی پرچم بھی واضح طور پر نظر آتا ہے۔

یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں افراد کی نظروں سے گزر چکی ہے اور اس پر ہزاروں تبصرے کیے جا چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ موضوع بحث بنی ہوئی ہے، جہاں اسے لے کر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ٹرمپ کا نیو یارک ٹائمز کیخلاف کئی ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز کے خلاف کئی ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر جھوٹی رپورٹنگ کا الزام لگا تے ہوئے مذکورہ اخبار کے خلاف 15 ارب ڈالر کے ہر جانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ مذکورہ حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نیویارک ٹائمز امریکی تاریخ کا بدترین اخبار ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ نیو یارک ٹائمز مجھ سمیت میرے خاندان کے بارے میں جھوٹی خبریں شائع کرتا ہے، ہرجانے کا دعویٰ فلوریڈا میں فائل کیا جائے گا۔
جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ دوسری جانب مذکورہ اخبارکی جانب سے الزامات پر کوئی جواب نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • چین نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو امریکی اے آئی چپس خریدنے سے روک دیا
  • ٹرمپ کے خلا ف لندن میں احتجاج، مظاہرین کاغزہ جنگ رکوانے کا مطالبہ
  • سوشل میڈیا ناقابل اعتبار ترین پیشہ ہے‘ سروے رپورٹ
  • ٹرمپ نے ٹینیسی کے شہر میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کے حکم پر دستخط کر دیے
  • آسٹریلیا : 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
  • ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کیخلاف 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
  • امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک ڈیل کا فریم ورک طے
  • گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • ٹرمپ کا نیو یارک ٹائمز کیخلاف کئی ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ
  •  امریکی ریاست یوٹا میں بگولوں سے کئی مکانات تباہ