ٹرمپ لائبیریا کے صدر کی رواں انگریزی پر حیران رہ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لائبیریا کے صدر کی رواں انگریزی پر حیران رہ گئے جس پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔واقعہ اْس وقت پیش آیا جب افریقی ممالک کے رہنماؤں کا ایک وفد وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے آیا۔ صدر ٹرمپ نے لائبیریا کے صدر سے پوچھاکہ آپ نے اتنی اچھی انگریزی کہاں سے سیکھی؟ اس پر لائبیریا کے صدر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں نے انگریزی لائبیریا سے سیکھی ہے۔ ٹرمپ نے جواب سن کر دلچسپی کا اظہار کیا اور کہ یہاں میز پر بیٹھے کچھ لوگ اتنی اچھی انگریزی نہیں بول سکتے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لائبیریا کے صدر
پڑھیں:
پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-21
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہوگیا ۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے متبادل انتظامات کے تحت فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔پی کے 245 اسلام آباد تا دمام اور پی کے 761اسلام آباد تا جدہ کی پروازیں روانہ کر دی گئی ہیں جبکہ دیگر متاثرہ پروازوں کی ٹیک آف کلیئرنس بھی جلدی سے فراہم کی جا رہی ہے۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ائیرپورٹ پر کسی بھی طبقے کو مسافروں کو مزید مشکلات میں ڈالنے یا پروازوں کی روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔