Express News:
2026-06-03@06:50:07 GMT

سماجی تعفن

اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT

 کون کہتا ہے کہ وہ ہفتہ یا چھ سے سات ماہ قبل مرچکی تھی،یہ سب جھوٹ بول رہے ہیں غلط کہہ رہے ہیں۔مر تو وہ اسی دن گئی تھی جب اس گھن زدہ سماج کے رسم و روایت میں جکڑے فرسودہ خیالات کے گھرانے نے اس کے جینے کے حق کو چھین لیا تھا،گھر کے افراد مبینہ طور پر والد نے پدر شاہی کی گلی سڑی سوچ کے تحت اس کو اپنی آزادانہ سوچ میں جکڑنے کے تمام منفی جتن کیے تھے اور اسے فرسودہ رسم و رواج میں قید کرنے کی کوشش کی تھی،مگر وہ تھی کہ اپنی فطری آزادی کے تمام خدو خال سے واقف ایک باشعور سماج کا فرد بننا چاہتی تھی،وہ فن ومصوری کی صحتمند آزادی کے طاقتور خیالات کو اس سماج کی ہر نسواں کی سوچ اور تندرست آواز بنانا چاہتی تھی،فیض نے ایسے ہی تو نہیں کہہ دیا تھا کہ!

جو رکے تو کوہ گراں تھے ہم، جو چلے تو جاں سے گزر گئے
رہ یار ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنا دیا

آج وہ مر کر بھی ’’یادگار‘‘ تھی اور اس کے خیالات کو قید کرنے والے آزاد اور زندہ رہ کر بھی سماج کا وہ طمانچہ بن چکے ہیں جس کی زناٹے دار آواز ان کے گال پر ہر لمحے پر پڑتی رہے گی اور انھیں زندہ رکھتے ہوئے بھی بے چین کیے رکھے گی،یہ اس سماج کی ’’حمیرا اصغر‘‘ ایسی کروڑوں بیٹیوں کا مسئلہ ہے جو اپنے تخلیقی جوہر کے ذریعے دنیا کو سنوارنا سجانا چاہتی ہیں مگر اس گلے سڑے تعفن زدہ سوچ کا سماج ایسی بیٹیوں کی تخلیق میں رکاوٹ بنتا ہے،بس نئے سماج قائم کرنے کی امید کی ’’پو‘‘پھوٹنے کی راہیں اسی کشمکش سے نکلتی ہیں۔

 اس سماج کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہ جانے والے کے مضبوط ارادوں اور طاقتور پاؤں کا پیچھا کرکے جانے والے کی قدر و منزلت کے کھونے پر خود کو طمانچے مار مار کر ’’دکھاوے‘‘کی دنیا کو خوش کرتا ہے اور کچھ عرصے بعد سب کچھ بھول کر دنیا کی رنگینی میں اپنے منفی خیالات کی سڑاند پھر سے سماج میں بھرنے کی تیاری کرتا ہے اور ایسے منفی خیالات کے لوگ اس وقت کا انتظار کرتے ہیں جب سماج کی کوئی اور بیٹی ان کے تعفن زدہ سوچ اور ہوسناکی کا شکار ہوکر ان کے مردہ ضمیروں کو نہ جگائے۔

 سوال یہ ہے کہ اس سماج میں ناجائز دولت کے انبار کو کیوں طاقت سمجھ لیا گیا ہے؟ کیا یہ اس سماج کی پیدائشی خرابی ہے یا اس سماج کے افراد کو ’’دولت کو طاقت‘‘سمجھنے کی تربیت سے بے حس اور چاپلوس بنایا جارہا ہے؟ سماج کی سوچ اور اس کی ترقی کے زاویوں کا جائزہ لیا جائے تو وقت گذرنے کے ساتھ سماج میں زمانے کی تبدیلی ہی سماجی سوچ اور اس کی ترقی کی ضامن ہوتی ہے۔پھر ہم برسوں برس گزر جانے کے بعد بھی زمانے کی ترقی کا دعویٰ کرنے والے اپنی سوچ اور سماجی برتاؤ میں ابھی تک کیوں’’تبدیلی‘‘ نہیں لا سکے ہیں؟کیوں ہم دنیا کی سب سے طاقتور سمجھی جانے والی بیٹی،ماں یا بہن کو اس ترقی یافتہ دور میں بھی تیسرے درجے کا فرد سمجھتے ہیں؟

ہم سماجی طور سے شاید منافقت کی اس گھٹیا ترین سطح کی سوچ کے افراد بنادیے گئے ہیں جو دولت اور چمک ہی کو اپنا ایمان جان کر اپنے رسم و روایت میں جاگیردارانہ،وڈیرانہ اور آمرانہ مزاج رکھ کر اپنی فطری و تعمیری صلاحیت کو کند کرکے تعمیری سوچ کو کھوکھلا اور تعفن زدہ کر رہے ہیں۔

کیا گھریلو آمرانہ طرز عمل اس سماج کو ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تخلیق کے تمام زاویوں سے آگاہی دے پائے گا؟ تخلیق کے تمام پیراہن اور تعمیری سوچ کے افراد اس سماج کے وہ بدبخت کردار بن کر رہ گئے ہیں جنھیں یہ آمرانہ طاقتور ریاست پوری طرح چلّانے بھی نہیں دیتی،ہماری بیٹی،بہن اور ماں کی کوکھ سے جنم لینے والا پدر شاہی سماج ہماری سوچ کے گلے کاٹ کر ہیرو تو بننا چاہتا ہے،طاقتوروں کا چاپلوس تو بننا چاتا ہے مگر جنم دینے والی عورت کا تحفظ نہیں کر سکتا،ایسے انسانی حقوق اور عورتوں کے حقوق پر عالیشان سیمینار منعقد کرنے والوں پر کسی بے بس عورت کا طمانچہ وہ کاری ضرب لگائے گا جو طاقت کے خدا مرتے دم تک وہ داغ نہ دھو سکیں گے،یاد رکھا جائے کہ وقت کا انتقام کسی بھی طاقتور کا ساتھ نہیں دیتا۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بڑی سیاسی اور معاشی پیش رفت سامنے آئی ہے. جہاں حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ اب 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔اس تاخیر کی بنیادی وجہ قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم ترین اجلاس ملتوی ہونا ہے، جو پہلے 3 جون کو شیڈول تھا۔حکومت کی جانب سے اس اجلاس کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فی الحال وفاعل بجٹ پیش کرنے کی کسی حتمی نئی تاریخ کا تعین تو نہیں ہو سکا.تاہم اب بجٹ 8 یا 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، قومی اقتصادی کونسل کے اس اہم اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا. جس کے بعد ہی بجٹ کی حتمی تاریخ سامنے آ سکے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کینیڈا کے کثیر القومی کلچر کو بھارتی ڈانس کلچر کی یلغار کا سامنا، سماجی ماہرین نے خبردار کر دیا
  • جنگ کا قیدی، اسرائیل امریکہ کو کہاں لے آیا؟
  • کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟
  • سرمایہ کاری نہیں قرضے ترجیح کب تک
  • ناتمام (آخری قسط)
  • جو زہر ہم ہوا میں بو رہے ہیں
  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • بحرین میں شیعہ مخالف اقدامات کی نئی لہر
  • وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا