امریکی دفاعی کمپنیوں نے سینکڑوں ڈرونز کے بیک وقت حملے کا توڑ ڈھونڈ لیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
واشنگٹن سے امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنیوں نے تیز اور طاقتور مائیکروویو کا تجربہ کیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق طاقتور مائیکروویو سے سینکڑوں ڈرونز کو ایک ساتھ تباہ کیا جاسکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی دفاعی کمپنیوں نے سینکڑوں ڈرونز کے بیک وقت حملے کا توڑ ڈھونڈ لیا ہے۔ واشنگٹن سے امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنیوں نے تیز اور طاقتور مائیکروویو کا تجربہ کیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق طاقتور مائیکروویو سے سینکڑوں ڈرونز کو ایک ساتھ تباہ کیا جاسکے گا۔ واضح رہے کہ ڈرونز کا استعمال جنگی حکمتِ عملی میں ایک اہم ضرورت بن چکا ہے۔ یہ بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز دشمن کی نگرانی، جاسوسی اور ہدف پر براہِ راست حملے سمیت دیگر مقاصد کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سینکڑوں ڈرونز امریکی اخبار کے مطابق
پڑھیں:
اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید کردیے۔
محکمہ صحت غزہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اب تک 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہوچکے ہیں۔
حکام کے مطابق غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں، یوں اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 ہوچکی ہے۔
غزہ حکام کے مطابق ملبے سے لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی ہے۔