حج آپریشن 2025مکمل: پی آئی اے کی آخری پرواز441حجاج کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: حجاج کرام کو وطن واپس پہنچانے کے لئے پی آئی اے کی بعد از حج آپریشن 2025مکمل ہو گیا۔ قومی ائیر لائن کی آخری حج پرواز نمبر PK7094 آج 10 جولائی 441 حجاج کرام کو مدینہ منورہ سے لیکر اسلام آباد پہنچ گئی
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کی آخری بعد از حج پرواز نمبر PK7094 آج جمعرات کی رات 8 بج کر 30 منٹ پر مدینہ منورہ سے اسلام آباد پہنچی۔
پی آئی اے سے مجموعی طور پر 41 ہزار 500 سے زائد حجاج کرام، 147 پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی حج پروازوں کی شیڈول پر روانگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا۔
پی آئی اے کا حج آپریشن کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور پشاور سے آپریٹ ہوا، حج آپریشن کے لئے پی آئی اے نے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کئے۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 10 جون کو شروع ہوا تھا اور 10 جولائی کو مکمل ہوا، حجاج نے پی ائی اے کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات کی جانب سے حج آپریشن میں شامل ٹیموں کو کامیاب حج آپریشن پر مبارکباد دی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پی ا ئی اے ئی اے کی
پڑھیں:
جیل میں ڈاکٹروں نے پتھری کا بتایا، آپریشن کیلئے اسپتال میں ہوں، شاہ محمود
فائل فوٹو۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔ سرجری کرانے کیلئے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔
لاہور کے اسپتال میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب پتھری بڑی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انفیکشن پھیلنے کا خدشہ تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نے سرجری کرانے کی ہدایت کی ہے جس کے لیے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ ابھی میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں ایک دو دن میں آپریشن ہونا ہے، اللہ جانتا ہے میں بے گناہ قید ہوں، وہی باہر نکلنے کا سبب بنائے گا۔