اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) سابق وزیر اعظم و رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ کی روک تھام کیلئے موثر آگاہی اشد ضروری ہے، وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس حوالہ سے اقدامات کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آبادی میں اضافہ دیرینہ مسئلہ ہے، ملک میں آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو چند سال میں ہماری آبادی دگنا ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس معاملہ پر سنجیدگی اختیار نہیں کی گئی جس کے باعث عوام کو خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق آگاہی نہیں دی گئی، اس معاملہ پر ہمیں علماء کرام سے رہنمائی لینی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ گائوں، تحصیل اور ضلع کی سطح پر عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، شہریوں کو آبادی کے صحت، معیشت، تعلیم سمیت دیگر شعبوں پر اثرات سے آگاہ کرنا چاہئے، آبادی کی روک تھام کیلئے علماء کرام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، غربت کے خاتمہ کیلئے آبادی پر کنٹرول ضروری ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

سعودی عرب میں کینسر کی روک تھام سے متعلق نئی مہم کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک ) سعودی عرب میں شہزادی ریما بنت بندر السعود نے کینسر کی روک تھام اور اس کی بروقت تشخیص سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لیے ایک نئی مہم کا اعلان کردیا، جو باقاعدہ طبی معائنے، اسکریننگ اور صحت مند طرزِ زندگی کے ذریعے ممکن ہے۔ امریکا میں تعینات سعودی سفیر شہزادی ریما نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے رواں برس 8 دسمبر کو لوگوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنی کہانیاں سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ انہوں نے یہ اعلان آٹھویں سالانہ گلوبل ہیلتھ ایگزیبیشن کے دوران کیا ۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف بھی مان گیا کہ پاکستان میں معاشی استحکام آ گیا ہے، وزیرخزانہ
  • سموگ‘ فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن‘ 27 مقدمات‘ متعدد گرفتار
  • حکومت بجلی، گیس و توانائی بحران پر قابوپانے کیلئے کوشاں ہے،احسن اقبال
  • علماء کرام کیلئے حکومت کا وظیفہ مسترد،اسلام آباد آنے میں 24 گھنٹے لگیں گے، مولانا فضل الرحمان کی دھمکی
  • غزہ میں عالمی فورس کیلیے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے‘اردن ‘جرمنی
  • دلدار پرویز بھٹی کی ادھوری یادیں اور ایک کتاب
  • پاکستان کا ترقی کیلئے اسرائیل کو تسلیم کرنا لازمی ہے؟ پروفیسر شاہدہ وزارت کا انٹرویو
  • غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا مقف
  • آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
  • سعودی عرب میں کینسر کی روک تھام سے متعلق نئی مہم کا اعلان