آبادی میں اضافہ کی شرح تشویشناک ہے، قوم کو مل کر اس اہم مسئلہ کے حوالہ سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ کی شرح تشویشناک ہے، پارلیمنٹیرینز، سیاسی جماعتوں اور میڈیا سمیت پوری قوم کو مل کر اس اہم مسئلہ کے حوالہ سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ جمعرات کو یہاں عالمی یوم آبادی کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیمینار میں تمام جماعتوں کے نمائندوں کی شرکت سے اس معاملہ کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کیونکہ یہ ایک اہم قومی مسئلہ ہے، آبادی میں اضافہ کی وجہ سے وسائل پر دبائو بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1950ء سے اب تک پاکستان کی آبادی میں سات گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے مگر آبادی میں بے انتہاء اضافہ کی وجہ سے ہمارے ملک کی ہیئت اور ساخت ہی بدل چکی ہے، جن دیہاتوں میں ہمیں پہلے کھیت نظر آتے تھے اب وہاں پر ہائوسنگ سوسائٹیوں کے بورڈ لگے ہوئے ہیں، یہ صورتحال آبادی میں اضافہ کی وجہ سے سامنے آ رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کئی ترقی یافتہ ممالک نے آبادی میں اضافہ کو کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جس کی وجہ سے ان کی آبادی کم ہو گئی تھی اب وہی ملک آبادی میں اضافہ کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافہ کو روکنے کیلئے سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹیرینز کا کردار سب سے اہم ہے، سوشل میڈیا پر ہر طرح کی بات ہو رہی ہے مگر آبادی میں اضافہ کے حوالہ سے وہاں بھی خاموشی ہے، اسی طرح ٹی وی ٹاک شوز میں ہر موضوع پر بات کی جاتی ہے مگر آبادی میں اضافہ پر کوئی بات نہیں کرتا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کی تعداد کا تناسب آبادی کے 50 فیصد سے بھی زیادہ ہے جبکہ سینئر سٹیزن کی تعداد کم ہو رہی ہے کیونکہ ہمارے پاس طبی سہولیات نہیں ہیں، جو نوجوان سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک اور دوسری سرگرمیوں میں اپنے آپ کو مصروف رکھے ہوئے ہیں انہیں بھی آبادی میں اضافہ کی شرح کو کنٹرول کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔ سیمینار کے انعقاد کے حوالہ سے انہوں نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم موضوع پر سیمینار کا انعقاد ایک قابل قدر کاوش ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آبادی میں اضافہ کی انہوں نے کہا کہ کے حوالہ سے کی وجہ سے
پڑھیں:
سردار قیوم زیرک ،دوراندیش اور مدبر سیاسی رہنماء تھے،وزیراعظم آزادکشمیر
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد عبد القیوم خان زیرک ،دوراندیش اور مدبر سیاسی رہنماء تھے ۔سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد عبد القیوم خان کی برسی پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ آزادکشمیر کے دونوں بڑے عہدوں پر فائز ہوئے اور متانت کے ساتھ اپنا عرصہ مکمل کیا ۔انہوں نے کہا کہ سردار محمد عبد القیوم خان نے ڈوگرہ حکمرانی کے خلاف علم بغاوت بلند کیا اور جہاد کشمیر میں عملی طور پر حصہ لیا ،وہ ایک علمی اور ادبی شخصیت بھی تھے اور مسئلہ کشمیر پر ان کی خاص گرفت تھی ۔انہوں نے کہا کہ ان کی نمایاں خصوصیت الحاق پاکستان پر ان کا کاربند رہنا تھا انہوں نے تمام عمر الحاق پاکستان کی ترویج میں گزارا ،پاکستان کے ساتھ ان کی محبت دیدنی تھی ،انہوں نے بین الاقومی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی ،یہ ان کی قد آور شخصیت تھی کہ عالمی رہنماء ان کی بات سنتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں انہوں نے آزادکشمیر میں تعلیمی شعبے پر خاص توجہ دی اور کئی ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد رکھی ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔
Post Views: 10